عمران اشرف سے آٹو گراف لینے کیلئے خاتون کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ سیریل ’رقص ِبسمل’ میں ‘موسیٰ’ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عمران اشرف کی شخصیت میں آج بھی وہی عاجزی و انکساری ہے جو کیرئیر کی شروعات میں تھی۔ ان کی یہی خصوصیت انہیں دوسرے اداکاروں سے مختلف بناتی ہے۔ وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور بااخلاق انسان بھی ہیں جو اپنے مداحوں کو عزت و محبت دینا جانتے ہیں۔ ان کی اسی خصوصیت کی بدولت ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافے ہوتا جارہا ہے۔

حال ہی میں عمران اشرف کی ایک خاتون مداح نے ان سے آٹوگراف لینے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ جس نے سب کو حیران کردیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے ، جس میں عمران اشرف کو ایک ٹوکری کے ذریعے خاتون مداح کو آٹوگراف دیتے دیکھا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کسی فلیٹ کی عمارت کے نیچے کھڑے ہیں جبکہ خاتون مداح ان سے آٹو گراف لینے کے لئے اپنے فلیٹ کی بالکونی سے ٹوکری لٹکاتی ہیں۔ عمران اشرف ٹوکری سے خاتون مداح کی ڈائری نکالتے ہیں، ان کے نام کی اسپیلنگ پوچھ کر آٹو گراف لکھتے ہیں اور پھر وہ آٹو گراف بک ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں جس کو خاتون مداح اوپر کھینچ لیتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون مداح نے فلیٹ سے آٹوگراف کے لیے ٹوکری کسی رسی سے نہیں بلکہ دوپٹوں کو باندھ کر نیچے گرائی تھی۔

اپنی اسی سادگی و انکساری کے باعث اداکار عمران اشرف مداحوں کے ہر دلعزیز ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ احسن نواز نامی نوجوان مداح کے انسٹاگرام اسٹوری پر انہیں میسج کرنے پر وہ خود 40 منٹ کی ڈرائیو کرکے اس سے ملنے پہنچ گئے تھے جس پر مداح کو بہت خوشی اور حیرانی ہوئی تھی۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘الف اللہ اور انسان’ ،’کہیں دیپ جلے’ ، ‘رانجھا رانجھا کردی’ ، ‘مُشک’ سے شہرت حاصل کرنیوالے باصلاحیت اداکار عمران اشرف کو ماضی میں بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انڈسٹری میں ہیرو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن اپنے کیریئر کے آغاز میں حوصلہ شکن باتیں اور اداکاری میں نقص سننے کے باوجود بھی انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا اور بالآخر خود کو منوالیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج اُن کے مداح ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صباء قمر نے گلدستہ بھجنے والے نوجوان کو خصوصی پیغام بھیج دیا

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی روح رواں مرحومہ بلقیس ایدھی بھی عمران اشرف کی اداکاری کی مداح تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے عمران اشرف کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور خاص طور رقص ِبسمل میں انہیں “موسیٰ” کا کردار بہت پسند آیا۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ وہ رقص ِبسمل کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں۔ عمران اشرف نے بلقیس ایدھی کی اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ آپ لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے بلقیس ایدھی صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں میں رہنا آپ کو پسند آنا صرف ایک ایک ایوارڈ ہی نہیں بلکہ بہت بڑا کرم ہے۔ عمران اشرف نے مزید لکھا کہ آپ خدا کے پسندیدہ بندوں میں سے ہیں ، آپ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ آپ کو صحت دے تندرستی دے آمین۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago