سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے بارے میں علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں۔انسٹاگرام پر عمران اشرف کی اہلیہ کرن نے اپنے شوہر کا نام ہٹاکر اپنے والد کا نام لکھ لیا ہے، اب وہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق حسین ڈار سے موجود ہیں۔ نام تبدیل کرنے کے ساتھ کرن نے عمران اشرف کی تمام تصویریں بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں، جس نے ان افواہوں کو مزید بڑھاوا دیا ہے۔
دوسری جانب،کرن اشفاق نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جس کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
اس موقع پر عمران اشرف کی اہلیہ نے ایک اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں لکھا گیا تھا کہ ایک عورت کو اپنے ساتھی سے صرف وفاداری چاہیے ہوتی ہے۔ تاہم جوڑے کی طرف سے اب تک ان خبروں کے بارے میں نہ ہی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔
واضح رہے کہ عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ہے۔ مذکورہ پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹ کئے جارہے ہیں اور وہ ان دونوں کے رشتے کی سلامتی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔
ڈرامہ سیریل ‘الف اللہ اور انسان’ ،’کہیں دیپ جلے’ ، ‘رانجھا رانجھا کردی’ ، ‘مُشک’ سے شہرت حاصل کرنے والے باصلاحیت اداکار عمران اشرف کو ماضی میں بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انڈسٹری میں ہیرو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن اپنے کیریئر کے آغاز میں حوصلہ شکن باتیں اور اداکاری میں نقص سننے کے باوجود بھی انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا اور بالآخر خود کو منوالیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج اُن کے مداح ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں۔
عمران اشرف میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے پر بھی وہی عاجزی و انکساری ہے جو کیرئیر کی شروعات میں تھی اور ان کی یہی خصوصیت انہیں دوسرے اداکاروں سے مختلف بناتی ہے۔ وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اور بااخلاق انسان بھی ہیں جو اپنے مداحوں کو عزت و محبت دینا جانتے ہیں۔ ان کی اسی خصوصیت کی بدولت ان کے مداحوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافے ہوتا جا رہا ہے۔
رواں برس ان کی پہلی فلم ‘دم مستم’ بھی ریلیز ہوئی۔ عمران اشرف باصلاحیت اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں۔ ٹوئٹر پر بھی ان کے فالورز کی تعداد کافی زیادہ ہے اسی طرح سے ان کی انسٹاگرام پر بھی فالورز اور مداحوں کی تعداد تین ملین ہو گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک پوسٹ شئیر کرکے اپنے فالورز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ “زیرو سے تین ملین تک”،اداکار نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دوں گا اور ایسے کردار کروں گا جو ان کو یاد رہ جائیں۔
علاوہ ازیں ، وہ اپنی سادگی و انکساری کے باعث مداحوں کے ہر دلعزیز ہیں۔گزشتہ دنوں ایک خاتون مداح نے اداکار سے آٹوگراف لینے کا ایسا انوکھا طریقہ اپنایا کہ جس نے سب کو حیران کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ عمران اشرف کو ایک ٹوکری کے ذریعے خاتون مداح کو آٹوگراف دیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…