نکاح میں بڑی برکت ہے، نکاح کے بعد مجھے بہت سی کامیابیاں ملیں، عمران اشرف

ڈرامہ سیریل ’رقص ِبسمل’ میں ‘موسیٰ’ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عمران اشرف کی شخصیت میں آج بھی وہی عاجزی و انکساری ہے جو کیرئیر کی شروعات میں تھی۔ ان کی یہی خصوصیت انہیں دوسرے اداکاروں سے مختلف بناتی ہے۔ تاہم عمران اشرف اپنی کامیابی کا تمام تر کریڈٹ اپنی والدہ اور اہلیہ کو دیتے ہیں۔

حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ والدہ نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اللہ نے میری والدہ کو ان کے صبر کا صلہ دیا ہے، جو کچھ میرے پاس ہے یہ سب میری ماں کا ہے میرا نہیں ہے۔ اپنی کامیابی میں والدہ کے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا جب میرے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ تھی تو مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا لیکن والدہ سب کچھ چھوڑ کر مجھے سپورٹ کرنے کے لیے کراچی آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ’جاؤ‘ ہر چیز اچھی ہوگی۔

عمران اشرف نے مزید کہا کہ میری کامیابی میں فیملی کا بھی بڑا عمل دخل ہے، اہلیہ میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں بہت سی کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

مزید پڑھیں: بلقیس ایدھی بھی عمران اشرف کی مداح نکلیں

واضح رہے کہ عمران اشرف نے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے بعد اب فلم دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور عید الفطر پر ان کی فلم ‘دم مستم’ ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ہمراہ امر خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں اپنے کردار میں جان ڈالنے کیلئے انسٹاگرام پر عمران اشرف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنا سر منٹواتے ہوئے دیکھایا گیا۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے سرمنڈوانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں! فلم ’’دم مستم‘‘ کی شوٹنگ کے دوران میں نے اپنے کردار باؤ کے لیے اپنا سر منڈوایا۔انہوں نے اپنے اس عمل کو اداکاری سے اپنی محبت قرار دیا۔عمران اشرف نے مزید بتایا یہی وجہ تھی کہ میرے ڈراموں ’رقص بسمل‘ اور ’بدزات‘ کے درمیان وقفہ آیا۔ عمران اشرف نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ ادکار نے پوسٹ کے آخر میں تمام لوگوں سے درخواست کی کہ  براہ کرم میری فلم ’’دم مستم‘‘ ضرور دیکھیں۔

ڈرامہ سیریل ‘الف اللہ اور انسان’ ،’کہیں دیپ جلے’ ، رانجھا رانجھا کردی، ‘مُشک’ سے شہرت حاصل کرنیوالے باصلاحیت اداکار عمران اشرف کو ماضی میں بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انڈسٹری میں ہیرو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔ لیکن حوصلہ شکن باتیں سننے کے باوجود بھی انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا اور بالآخر خود کو منوالیا۔

یہی وجہ ہے کہ آج اُن کے مداح ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں اور ان سے بے پناہ محبت بھی کرتے ہیں۔ عمران اشرف خود بھی اپنے مداحوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں ان کی ایک مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ،جس میں اداکارایک بلڈنگ کے نیچے کھڑے نظر آئے اور ان کی ایک خاتون مداح نے آٹوگراف لینے کیلئے اپنے فلیٹ کی بالکونی سے ٹوکری لٹکائی اور یہ ٹوکری انہوں نے کسی رسی سے نہیں بلکہ دوپٹوں سے باندھ کر نیچے لٹکائی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago