اداکار عمران عباس شوبز انڈسڑی کے ایسے منجھے ہوئے اداکار ہیں جو اپنی جاندار ایکٹینگ اور خوبصورتی کے باعث ہردلعزیز ہیں لیکن لگتا ہے کہ ناقدین ان کی شہرت سے زیادہ خوش نہیں اسی لئے آئے دن ان کی شادی کی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔ ان غلط افواہوں پر تو اب وہ خود بھی پریشان ہوگئے ہیں اور اپنی جعلی شادی کی خبریں چلانے والے ان یوٹیوبرز سے تنگ آکرانہوں نے ان یوٹیوب چینل کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔
یوٹیوب پر اچھی بری ہر طرح کی معلومات موجود ہے لیکن اداکاروں کے حوالے سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مختلف یوٹیوب چینلز محض ویوز، لائکس اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر فنکاروں سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ گزشتہ کچھ عرصے سے عمران عباس کے ساتھ بھی ہورہا ہے کہ آئے دن کسی بھی ایکٹریس کے ساتھ ان کا نام جوڑ کر شادی کروادی جاتی ہے۔حال ہی میں اداکار دوبارہ ان جعلی خبروں کی زد میں آگئے جب ان کی اور اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی خبریں یوٹیوب پر وائرل ہوئیں۔ اس شادی پر دونوں ہی اداکار کافی حیران ہوئے اور ایک دوسرے کو میسج بھی کئے تاہم عمران عباس نے ان جعلی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے اسکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے اور اس بات کو مذاق میں اڑادیا تھا۔ ان دونوں اداکاروں کی شادی کی خبرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر اشنا شاہ نے ایک مزاحیہ ویڈیو بناکر خود ہی اس شادی کا ڈراپ سین کردیا۔
لیکن اس بار تو یوٹیوبرز نے حد ہی کردی کیونکہ انہوں نے عمران عباس کی ایک نہیں بلکہ مختلف اداکاراؤں کے ساتھ چار جھوٹی شادیاں کروادی ہیں اور اس بات نے اداکار کو بھی پریشان کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ، عمران عباس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مختلف یوٹیوب چینلز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں ان کی اداکارہ علیزے شاہ، اشنا شاہ، صبور علی اور عروہ حسین کے ساتھ شادی کی جعلی خبریں دی گئی ہیں۔
اداکار عمران عباس نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ اپنی پوسٹ میں لکھا ’’علیزے شاہ کے بعد صبور، اشنا اور اب عروہ حسین کے ساتھ میری جنوری 2021 سے لے کر اب تک یہ یوٹیوبرز چار شادیاں کروا چکے ہیں۔ یار ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ (یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے اور کوئی نام نہیں ہے؟) کیا ہم ان بلاگرز / کلک بیٹرز (گمراہ کرنے والے یوٹیوبرز ) کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں؟ کسی بھی خاتون اداکارہ کا نام اس کے ساتھی اداکار یا اس کے دوست کے ساتھ جوڑنا واقعی شرمناک ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم اس طرح کے یوٹیوب چینلز، بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان سبسکرائب کردیں۔‘‘
بعدازاں ، اشنا شاہ نے بھی عمران کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور یوٹیوبرز اور بلاگرز سے درخواست کی کہ وہ ایسی بے بنیاد خبریں شائع کرنا بند کردیں کیونکہ اس طرح کی من گھڑت خبروں سے انہیں اپنی فیملی سامنے شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔
واضح رہے کہ عمران عباس نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے کئی ڈراموں میں کام کرکے اپنے نام کا لوہا منوایا ہے خدا اور محبت، ڈر خدا سے، جو تو چاہے، محبت تم سے نفرت ہے، کوئی چاند رکھ، اکبری اصغری، ملال اور نور بانو سمیت کئی ڈرامے میں اپنی بہترین اداکاری کرچکے ہیں، نیز وہ 100 خوبصورت چہروں کے مقابلے میں بھی شامل ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں ان کی اور اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں، جنہیں بعد میں خود دونوں فنکاروں کی جانب سے رد کردیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…