گزشتہ روز کل جہاں پوری قوم اپنے تمام دفاعی اداروں کی ہمت، بہادری اور شجاعت کا پر فخر محسوس کرتے ہوئے، 1965 کی تاریخی فتح کی خوشیاں منا رہی تھی کہ کس طرح ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناصرف چکنا چور کرکے رکھ دیا بلکہ دشمنوں کو میدان جنگ سے بھاگنے پر بھی مجبور کردیا وہیں اس ہی دوران وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ایک متنازعہ ٹوئیٹ نے سوشل میڈیا پر بھونچال کی صورتحال پیدا کردی جس پر لوگوں کی جانب سے ایمان مزاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماجرہ کچھ یوں ہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر متنازعہ ٹوئیٹ کی گئی جس میں انہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی کامیابی پر سوال کھڑا کیا اور کچھ حقائق پیش کئے، جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ پاکستان وہ جنگ جیتا نہیں ہے بلکہ پاکستان کو ہار ہوئی تھی۔
ایک جانب پوری قوم ہے جو 6 ستمبر کو “یوم دفاع ” کے طور پر مناتی ہے، بحیثیت قوم اس دن سے ہماری تاریخ جڑی ہے کیونکہ اس قوم کے شہیدوں کا اس جنگ میں خون شامل ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے قوم کےدفاع کو یقینی بنایا تھا۔
ساتھ ہی ساتھ یہ دن محض یہی تک محدود نے کہ افواج پاکستان نے کس طرح ملک و قوم کا دفاع کیا بلکہ یہ وہ دن ہے جب پوری قوم دشمن کے خلاف جنگ میں متحد ہوکر کھڑی ہوگئی تھی، ہر شہری کی اس وقت خواہش تھی کہ وہ اپنے دشمن کا خود مقابلہ کرے۔ اس ملک کے دفاع لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردے۔ وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔
دوسری جانب اس تمام محبت اور جذبے کے سامنے وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی طرف سے 1965 کی جنگ کے نتائج کے حوالے سے ایک متنازعہ ٹوئیٹ کی گئی، جس میں پاک افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کے ساتھ پاکستان کی 1965 کی جنگ کے نتیجے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی گویا پاکستان وہ جنگ ہارا ہو، اس حوالے سے ان کی جانب سے کچھ حقائق بھی پیش کئے گئے جوکہ بھارتی اعداد و شمار تھے، جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر کافی شدید ردعمل آیا، کئی لوگوں کی جانب سے جہاں سخت تنقید کی گئی، تو کئی لوگوں کی جانب سے ایمان مزاری کے اعداد وشمار کو درست کیا گیا۔ کیونکہ لوگوں کا خیال ہے کہ شاید ایمان مزاری کو اب تک یہ لگتا ہے کہ پاکستان 1965 کی جنگ ہارا ہے جوکہ ایک غلط بات ہے بلکہ بھارتی پروپیگنڈہ ہے، کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ پاکستان نے اس جنگ میں بھارت کو گھٹنوں پر دھکیل کر رکھ دیا تھا۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر سخت تنقید کو دیکھتے ہوئے ایمان مزاری کو اپنی غلطی کا جلد ہی احساس ہوگیا، جس کے بعد ایمان مزاری کی جانب سے ایک اور وضاحتی ٹوئیٹ کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ” یہ بات اہم نہیں ہے کہ آپ تاریخ کو کس زاویے سے دیکھتے ہیں، لیکن کسی بھی صورت ہمارے شہدوں کی قربانیوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کی ٹوئیٹ سے آج کافی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جوکہ ان کی بلکل بھی نیت نہیں تھی۔ پاکستان زندہ آباد
واضح رہے ایمان مزاری وفاقی وزیر انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی سنئیر رہنما شیری مزاری کی بیٹی ہیں۔ ایمان مزاری کو اس سے قبل بھی کئی بار مختلف حوالوں سے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑچکا ہے
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…