شادی کی خوشی میں دولہن نے کی گھر کی چھت پر ہوائی فائرنگ

کہا جاتا ہے اپنی خوشیوں کو بہترین انداز میں مناؤ کیونکہ یہ خوشیوں سے بھرا ہوا لمحہ زیادہ طویل نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے ان لمحوں میں زیادہ سے زیادہ یادیں بنائیں جائیں کیونکہ پھر وہ لمحات خوبصورت یادوں کی صورت میں ساری زندگی ہمیں دلوں میں رہتے ہیں۔ تاہم آپ کی خوشیوں کا پیمانہ اس حد تک محدود رہے کہ وہ کسی اور کے خوشیوں کو برباد کرنے کی وجہ نہ بن جائے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے، ایک لڑکی جوکہ دلہن کا سرخ رنگ کا ملبوس زیر تن کئے ہوئے ہے، وہ ایک گھر کی چھت پر اپنی شادی کی خوشی مناتے ہوئے پستول سے ہوائی فائرنگ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو آپ نے پاکستان میں ہونے والی شادیوں میں عموماً دولہے کے رشتہ داروں اور دولہے کے دوستوں کی جانب سے بارات لیکر آتے ہوئے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے البتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نئی نویلی دولہن جوکہ جوکہ ابھی دولہن کے ہی کپڑوں میں موجود ہے وہ ایک گھر کی چھت پر اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہی ہے۔

اس ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے قریبی اہلخانہ بھی اس دوران چھت پر موجود ہیں جن میں کسی کی آواز آتی ہے اور وہ دلہن سے کہتے ہیں کہ اس کی شکل ٹھیک سے نظر نہیں آرہی ہے لہذا وہ اپنا چہرہ ٹھیک سے کیمرے کی طرف کرے تاکہ اس کا چہرہ فائرنگ کرتے ہوئے بالکل ٹھیک سے ویڈیو میں نظر آئے۔ جوں لڑکی کی جانب سے حکم کی تکمیل کی جاتی ہے اور وہ اپنا رخ بھی تبدیل کرتی ہے۔

یہ ویڈیو بظاہر ملک کے کسی چھوٹے شہر یا نواحی علاقے کی معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ ملک کے بڑے شہروں میں شادی بیاہ کے موقع پر اس طرح آزادنہ فائرنگ کرنے پر کافی زیادہ سختی ہے، کئی شہروں میں پولیس کو اس حد تک اختیارات حاصل ہیں کہ اگر کسی کی شادی میں ہوائی فائرنگ کی شکایات موصول ہو تو فوراً کاروائی کرتے ہوئے ناصرف دولہے اور اس کے قریبی رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا جائے بلکہ ان کے خلاف ایف آر آر بھی کاٹے جانے کی اجازت ہے۔

لہذا اس ویڈیو کو دیکھ کر احتیاط کیجئے گا کیونکہ ناصرف ہوائی فائرنگ قانونی طور ملک میں جرم ہے بلکہ آپ کے اس خراب خوشی منانے کے طریقے سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔ خوشیاں لیکن بہترین اور خوبصورت انداز میں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago