آئسکریم تو سبھی شوق سے کھاتے ہیں اور اگر پسندیدہ فلیور کی ہو تو پھر تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئسکریم میں ہماری پسند کا ذائقہ بچپن میں ہی ہمارے ذہنوں میں بس جاتا ہے اور پوری زندگی پھر ہم اسی خاص ذائقے کی آئسکریم کو کھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ معلوم ہے کہ آپ کے پسندیدہ فلیور سے لوگ آپ کی شخصیت کے بارے میں جان سکتےہیں۔۔۔ یہ بات حقیقت پر مبنی ہے اور شکاگو کے اسمیل اینڈ ٹیسٹ ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر ایلن ہرسچ کی تحقیق سے ثابت بھی ہوگئی ہے، تو آئیے آج جانتے ہیں کہ آپ کا پسندیدہ آئسکریم فلیور آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے۔
چاکلیٹ
تحقیق کے مطابق اگر آپ ہمیشہ چاکلیٹ فلیور کو کھانا ترجیح دیتے ہیں تو آپ عاشقانہ مزاج اور دیگر کو بہکانے والی فطرت کا حامل ہوسکتے ہیں۔ایسے لوگ زندہ دل ہونے کے ساتھ پرُکشش بھی ہوتے ہیں اور کئی مواقعوں پر آسانی سے بیوقوف بھی بن جاتے ہیں۔
پستہ
پستہ آئسکریم کے کھانے والے پرُعزم شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور وہ اپنے عزائم کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایسے افراد میں اعتماد اور کفایت شعاری کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔
کافی
تحقیق کے مطابق کافی آئسکریم کو ترجیح دینے والوں کو مستقبل کی زیادہ پروا نہیں ہوتی اور وہ اپنے حال ہی میں مگن رہتے ہیں۔ یہ پر جوش طبعیت کے مالک ہوتے ہیں اور ہر وقت کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہیں۔
چاکلیٹ چپ
چاکلیٹ چپ آئسکریم کو پسند کرنے والے سخی دل، اپنے کام کے ماہر اور نت نئے شعبوں میں کوشش کرنے سے نہ گھبرانے والی شخصیت کے مالک ہوں گے۔
ونیلا
ونیلا فلیور آئسکریم کے سادہ ترین فلیورز میں سے ایک ہے مگر اس کو پسند کرنے والے درحقیقت رنگارنگ، من موجی، مصالحت پسند، خطرات مول لینے والے ہوتے ہیں۔ ونیلا آئس کریم کو پسند کرنے والے جذباتی اور قریبی رشتوں کو نبھانے میں کامیاب رہتے ہیں۔
اسٹرابیری
تحقیق بتاتی ہے کہ اسٹرابیری فلیور کو پسند کرنے والے اکثر متحمل مزاج، مخلص اور اپنے آپ میں گم رہنے والے ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ اس ذائقے کو ترجیح دینے والے منطقی سوچ اور صاحب فکر ہوتے ہیں۔
مینگو
یہ آئسکریم پسند کرنے والے محبت کرنے والے اور مہربان طبعیت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے دوست واحباب ان کی کمپنی میں خود کو کافی پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔یہ قدرتی طور پر ذہین دماغ کے مالک ہوتے ہیں اور دوسروں کے لئے بھروسہ مند بھی ثابت ہوتے ہیں۔
عام طور پر آئسکریم کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ وزن بڑھاتی ہے اس لئے وزن کو مین ٹین رکھنے کے خواہشمند افراد اس سے ذرا دور رہتے ہیں کہ کہیں اس میں موجود کریم اور چینی ان کا وزن نہ بڑھا دے۔لیکن حال ہی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئسکریم آپ کو دبلا پتلا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔یقیناً یہ پڑھ کر آپ کو بھی حیرت کا جھٹکا لگا ہوگا، یہاں یہ بتاتے چلیں کہ 2002ء میں رائٹر ہولی میک نے ایک کتاب لکھی جس میں انہوں نے انسانی وزن پر آئسکریم کے اثرات کا تسلی بخش جائزہ لیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…