پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو دعا زہرا اور ظہیر کے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس کیس میں جہاں تاحال بہت سی باتیں واضح نہیں ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وہیں حرامانی نے سوشل میڈیا پرجوڑے کے حق میں پوسٹ سے صارفین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچا دی۔
واضح رہے کہ حرامانی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اداکارہ اپنے برجستہ بولنے کے علاوہ بھی مزید کئی وجوہات کی بناء پر خبروں میں نمایاں رہتی ہیں۔ اس وقت اداکارہ کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں ہے جس کی وجہ دعا زہرا اور ظہیر کے لیے “منفرد” انداز میں دُعاگو ہونا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں چاہتی ہوں دعا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے’۔
دعا زہرا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے علاوہ مکمل مندرجات بھی واضح نہ ہونے کے باعث حرا مانی کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کرنے کے علاوہ ان کے جذبات کو بھی مجروح کیا، صارفین نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کو خُوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
حرا مانی کو ماضی میں بھی ان کے انداز، لباس اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اس سے قبل ان کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا رہا۔ گزشتہ دنوں بھی حرا مانی کو ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اداکارہ نے بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں ،ان تصاویر میں اداکارہ نے نیلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘بارش اور میری نیلی ساڑھی’۔ اداکارہ نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو میں مار نہ سکی’۔حرامانی کی ان تصاویر کو فیشن ہاؤس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اداکارہ حرا مانی شادی سے پہلے کس پروفیشن سے وابستہ تھیں؟
علاوہ ازیں، حرا مانی کو ڈیفنس میں واقع ان کے گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا تھا۔اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر گن پوائنٹ پر لوٹے جانے کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کی تھی جس میں ڈاکوؤں نے ان سے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے پر عدم تحفظ کے احساس کا اظہار کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…