شوبز کی معروف جوڑی اداکارآریز احمد اور حبا بخاری نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد کی خبروں پر لب کشائی کردی۔
مقبول اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہرآریز احمد نے اپنے ہاں بچوں کی پیدائش سمیت دیگر معاملات کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا نے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیوب پر ان کے چار سے پانچ بچے کرائے جا چکے ہیں۔
اس پر حبا بخاری نے کہا کہ شادی کے تیسرے یا چوتھے مہینے ہی یوٹیوب پر ہمارا بچہ کروادیا گیا تھا، وہ والا سب سے اچھا تھا۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا کہ لوگ صرف چند لائیکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔
فنکار جوڑی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر پیش کیا جاتا ہے، یوٹیوبرز کو صرف چند ویوز اور لائیکس چاہیے ہوتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ان کی اس حرکت سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر پڑتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم فنکار ٹی وی پر آتے ہیں تو ہمیں جھوٹی خبروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں ایسی خبروں سے ڈر لگتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ خبریں پھیلانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ ایسی خبروں سے ہمارے اہلخانہ اور ہم خود بھی شدید متاثر ہوتے ہیں، ہم بھی سب کی طرح انسان ہیں۔
درفشان نے پسند کی شادی کے نقصانات بتادیئے۔
حبا بخاری نے کہا کہ میں پہلے بھی کئی بار ایسی خبروں کی تردید کرچکی ہوں لیکن اس کے باوجود لوگ بعض نہیں آتے اور حمل سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔
اس فنکار جوڑی نے اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگ شیئر کیا ہے اور ایسی خبروں کو صرف چند لائکس اور ویوز حاصل کرنے کا سستا طریقہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی تصاویر اور باتوں کو توڑ موڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر صرف چند ویوز اور لائکس کے لیے پیش کیا جاتا ہے، اس بات سے قطع نظر کے جس کے بارے میں بات کی جا رہی ہے اس سے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر کیا گزر رہی ہے۔
نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے وی لاگ میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں نادیہ خان کو ہی جواب دیا ہے۔
واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…