مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اچھے انسان ہیں تاہم ان سے شادی نہیں کرسکتی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھی زائد عمر ہونے کی وجہ سے اپنے لئے غیر موضوع قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو ناصرف پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو پسند ہیں بلکہ ان کی پارٹی بھی بہت پسند ہے تاہم وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی، اس بات کی وجہ بتانے سے حریم شاہ نے گریز کیا جبکہ میزبان کی جانب سے سربراہ عوامی مسلم لیگ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے بھی زائد عمر ہونے کے باعث شادی نہیں کرسکتی، حریم شاہ نے شیخ رشید کے بارے میں کہا کہ وہ اتنے بڈھے ہیں ان سے شادی کیوں کروں، 60 سال انسان کی زندگی کی آخری عمر ہوتی ہے، اس سے اوپر خوش نصیب لوگ ہی جاتے ہیں، میں کیا پھر بیوہ زندگی گزاروں گی۔
دوسری جانب سیاست پر بات کرتے ہوئے ٹک اسٹار حریم شاہ نے بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی حامی ضرور ہیں لیکن دستھ ہی اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔
حریم شاہ نے شہر کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو کراچی آکر بہت اچھا لگا اور ان کو یہاں بہت مزہ بھی آرہا ہے اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے سب کچھ بند ہے لیکن پھر بھی ہم یہاں آکر انجوائے کررہے ہیں۔
جہاں ایک جانب حریم شاہ اپنی نامور شخصیات کے ساتھ متنازعہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے حوالے سے مشہور ہیں وہیں ان کے انکشافات سے بھرے بیانات بھی ان کو ہمیشہ خبروں میں رکھتے ہیں۔ اپنے اس دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ان سے ملتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں چھپانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں۔
یاد رہے حریم شاہ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں، انہوں نے کچھ روز قبل سابق کنونیئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے بعد انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل فون میں ناٹی گرل کے نام سے محفوظ کررکھا ہے جبکہ ملاقات کے لئے وہ اپنی 3 دوستوں کے ہمراہ کراچی پی سی ہوٹل میں ملاقات کے لئے گئیں تھیں، جہاں فاروق ستار نے اپنی جماعت کے مالی حالات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کافی خراب ہیں، سیاسی طور پر پارٹی بھی نیچے جارہی ہے، جس پر انہوں نے مجھ سے مشورہ بھی طلب تاہم میں نے کہا میں صرف ٹک ٹاک کے حوالے سے ہی مشورہ دے سکتی ہوں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…