ہانیہ عامر، عاصم اظہر بریک اپ، “تم تم” ایریکا حق؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف ستارے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سے کون نہیں واقف ہے، دونوں کی اتنی قربتوں کو دیکھتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں ستارے ایک دوسرے سے آپس میں دلی قربت رکھتے ہیں اور شادی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس تمام تر چہ میگوئیوں نے اس وقت دم توڑا جب ادکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئما بیگ کو لائیو چیٹ انٹرویو میں اس تمام تر قیاس آرائیوں کا رد کرتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں محض بہت اچھے دوست ہے۔ اس سے زیادہ ہمارے بیچ اور کچھ نہیں۔ جہاں یہ خبر لوگوں کے لئے حیران کن تھی ویسے ہی یہ خبر انٹریو لینے والی آئما بیگ کے لئے بھی حیران کن تھی، جس پر انہوں فورا کہا کہ “یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ تھا”.

اس خبر نے جہاں سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کردیا، جہاں ایک طرف عاصم اظہر کے حوالے ٹرینڈز بنا کر پٹرولنگ کی جارہی ہے وہیں کچھ لوگوں کو تو ابھی تک یقین ہی نہیں آرہا ہے کہ یہ حقیقت ہوسکتی ہے۔ بہت سے لوگ تو یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ آخر ان کے بیچ ایسا کیا ہوا کہ دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔

اگرچہ اس انٹرویو کے بعد سے عاصم اظہر کی جانب نہ کوئی ردعمل سامنے آیا اور نہ ہی ہانیہ عامر نے مزید اس بات کا دوبارہ تذکرہ کیا البتہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف اندازے لگائے جارہے ہیں جن میں سب سے مقبول بیانیہ اس وقت ٹک ٹاک اسٹار ایریکا حق کے حوالے سے جاری ہے۔ خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ اس رشتے کو توڑ وانے میں ایریکا حق کا کسی قسم کا کردار ہے، واضح رہے ایریکا حق نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز عاصم اظہر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے “تم تم” سے کیا ہے، جس میں ہانیہ عامر بھی شامل تھیں۔

اس پوری منظر نامے میں ایک چیز کا تذکرہ بار بار آرہا ہے وہ ہے میرا پسندیدہ جوڑا، اب سے کچھ عرصہ قبل اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل صدف کنول سے شادی ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کیونکہ اس سے کچھ عرصہ قبل شہروز سبزواری اور ان کی سابقہ بیوی سائرہ یوسف کی ایک تصور پر صدف کنول نے فیورٹ کاپل یعنی پسندیدہ جوڑے کا کمنٹ کیا تھا۔ اس معاملے میں بھی لوگ یکسانیت جوڑنے میں مصروف ہے۔ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ایک تصویر پر ایریکا حق پر فیورٹ کاپل یعنی پسندیدہ جوڑے کا کمنٹ زیر گردش ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ معاملا یہاں بھی شاید ایسا ہی ہے۔

البتہ اس پورے معاملے میں فلحال مرکز تنقید سب سے زیادہ ہانیہ عامر بنی ہوئیں، لوگوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو چھوڑا ہے۔ اگرچہ دونوں کی جانب سے کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا لیکن دونوں کی قربت کو دیکھتے ہوئے یہی تاثر تھا کہ دونوں ستارے دلی قربت رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے انصاف کی مہم بھی چلائی جارہی ہے، جبکہ فیس بک پر ایک ایک احتجاج بھی پلان کیا گیا ہے جس میں آنے والے اتوار کو ہانیہ عامر کے گھر باہر مظاہرے کا بھی ارادہ کیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago