ہانیہ عامر کے گھر مداحوں کو پکڑنے کیلئے پولیس آئی؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

ہر ایک انسان کی ایک نجی اور ذاتی زندگی ہوتی ہے، جس کا احترام ہم سب پر لازم ہے، چاہئے ہم اسے اچھے سے جانتے ہوں یا نہیں، ہمیں پرسنل اسپیس کا احترام کرنا چاہئے، اور یہی اصول مشہور اور شوبز شخصیات کے لئے بھی ہونا چاہئے، لیکن افسوس ہمارے ہاں یہ تصور اتنا عام نہیں، جس کی حالیہ مثال اداکارہ ہانیہ عامر نے بیان کی کہ کیسے ان کا ایک مداح گھر کے دروازے پر آگیا اور واپسی جانے سے انکار کرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق فلم پردے میں رہنے دو کی کاسٹ نے منگل کو جیو کے عید اسپیشل شو ہنسنا منہ ہے کے پہلے ایپی سوڈ میں بطور مہمان شرکت کی، دوران گفتگو فینز سے متعلق سوال کرتے ہوئے میزبان نے ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “فینز کبھی کبھی عجیب بھی ہوجاتے ہیں اور وہ عجیب پیغامات بھیجتے ہیں یا آپ کی پرائیویسی میں مداخلت کرتے ہیں۔ کیا آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوا ہے؟

Image Source: Instagram

جس پر ہانیہ عامر نے بتایا کہ کچھ مداح میرے گھر کے باہر آئے لیکن میں گھر پر نہیں تھی، لیکن وہ یہ ماننے کیلئے تیار نہیں تھے، لہذا انہوں نے تین چار گھنٹے میرا انتظار کیا۔ چنانچہ تھوڑی دیر بعد پولیس آگئی اور میرے گھر والوں سے کہا کہ وہ انہیں بتائیں کہ وہ انہیں جانتے ہیںیا نہیں؟ اور دھمکی دی کہ ورنہ وہ انہیں لے جائیں گے، لہذا “میری والدہ نے ان سے بات کی اور پولیس کو بتایا کہ ‘نہیں نہیں، انہیں جانے دو، یہ بچے ہیں’۔

بلاشبہ اداکار یا ادکارہ ہونے کے جہاں ڈھیر سے فوائد ہوتے ہیں وہیں ان کے کچھ منفی اثرات بھی ہوتے ہیں، افسوس کے ہم سے بہت سے لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ مشہور شخصیات بھی ہماری طرح ایک عام انسان ہیں، ان کی بھی نجی زندگی ہے، ذاتی حدود ہے، جس کا یقیناً ہم سب پر احترام لازمی ہے۔

Image Source: Instagram

کچھ روز قبل اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ بھی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مداح تصویر لینے کے لیے ان کی کمر پر ہاتھ رکھنے لگا تھا لیکن مہوش کے ساتھ کھڑے ان کے دوست نے مداح کا ہاتھ پکڑ کر پیچھے کردیا، جس پر ردعمل دیتے ہوئے مہوش حیات نے اس قسم کے واقعات کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو انسٹاگرام پر مہوش حیات نے شئیر کی اور اداکارہ نے عقب سے انہیں محفوظ رکھنے پر ریحان صدیقی کا بھرپور شکریہ ادا کیا تھا۔

علاوہ ازیں، چند دنوں پہلے اداکار اُشنا شاہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں عوامی مقامات پر خواتین مداحوں کے بغیر اجازت چھونے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، جس کی حمایت پاوری گرل دنانیر مبین نے بھی کی تھی، اس وقت ناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب خواتین بغیر اجازت گلے ملتی ہیں اور پھر کمر پر ہاتھ پھیرتی ہیں، کیا یہ لوگ میری پیمائش لینے کی کوشش کررہی ہوتی ہیں؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب ہے، برائے مہربانی اس حوالے سے آگاہی مہم چلانی چاہیے کہ لوگوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا کریں، پھر چاہے وہ کوئی سلیبریٹی ہو یا عام شخص۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago