میوزک انڈسٹری کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا جس میں اُن کے ہزاروں مداحوں کے ساتھ سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر بھی ان کی گلوکاری کو انجوائے کرنے پہنچ گئیں اور سب کو حیران کر دیا۔
کنسرٹ کی اس ویڈیو میں ہانیہ عامر کو اپنی دوستوں کے ساتھ محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہانیہ عامر کے کنسرٹ میں شرکت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوئی اور وائرل ہوتے ہی اداکارہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگ گئیں۔
دوسری طرف مداحوں نے بھی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی سے متعلق گفتگو شروع کردی مگر اس بار کوئی قربت کی بات نہیں کررہا بلکہ سب اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔
عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سے خبروں کی زینت بننے والی ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ اپنی نئی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جن میں وہ حسین لگنے کے ساتھ بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ آگے بڑھنے اور درگزر کرنے میں ہی ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔اداکارہ نے کہا کہ نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس لمحوں سے جُڑے رہنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تلخ یادوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اجنبی لوگ آپ کی زندگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، اُنہیں وضاحت دینے سے گریز کریں۔ ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو اٹھاؤ اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس پوسٹ کو پڑھنے والا ہر کوئی آسانی اور خوبصورتی سے آگے بڑھے۔
البتہ عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔
یاد رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر نے بریک اپ کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں نام لیے بغیر پوسٹس کیں جس کے بعد بہت سے لوگ ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آئے اور عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔
ان ساری پوسٹس کو ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔جس کے بعد عاصم اظہرنے ٹوئٹرپر ایک پوسٹ کی اور کہا کہ یہ سارے لوگ اس وقت کہاں تھے جب مجھ پرڈیڑھ سال تک مسلسل طنزکیا جا رہا تھا اور ہر جگہ میری باتیں کی جارہی تھی، میں بالکل خاموش رہا۔ کچھ لوگوں کو بتانا ضروری ہے کہ سننے کی بھی حد ہوتی ہے، اگر آپ انسان ہیں تو میں بھی ہوں۔ عاصم اظہر نے مزید کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے میں بہت خوش ہوں اور اپنے کام سے کام رکھتا ہوں، اپنی فیملی کو خوش رکھنے کے ساتھ اچھا میوزک بنا رہا ہوں، مجھے یاد ہے جب پوری دنیا میرے مزے لے رہی تھی اس وقت میرے حق میں کوئی نہیں بولا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…