ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو دینے کے لیے تیار ، کس ہیرو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی؟

ہانیہ عامر ان دنوں بہت لائم لائٹ میں ہیں کیوں کہ ان کے بالی وڈ میں ڈیبیو کی افواہیں گرم ہیں، ہانیہ عامر خود بھی بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

Hania Aamir Bollywood DebutHania Aamir Bollywood Debut

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر منظر عام پر آئی جس میں ’سردار جی 2‘ کی کاسٹ نظر آئی اور ہانیہ عامر بھی ان کے درمیان موجود تھیں، ٹیبل پر ایک کیک رکھا ہوا تھا جس کے اوپر جگمگاتی موم بتی ہانیہ عامر کے مستقبل کے عزائم کا اشارہ دے رہی تھی۔

Hania Aamir Bollywood Debut

افواہیں گرم ہیں کہ ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’ سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی، اسی سلسلے میں وہ لندن میں موجود ہیں اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ نظر بھی آرہی ہیں ، کاسٹ میں دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔
جب مشہور فلمی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ پر فلم ’سردار جی 3‘ کو کھوجا گیا تو اس کی کاسٹ میں ہانیہ عامر کا نام بھی شامل تھا جسے بعد میں حذف کردیا گیا۔
فی الحال ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہ تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
مگر ان خبروں میں یہ تقویت کافی نظر آتی ہے کہ ہانیہ جلد ہی کسی انڈین فلم کا حصہ بنیں گی، ہانیہ عامر کی انڈیا میں فین فالوونگ بہت زیادہ ہے اور ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر انڈین مداحوں کی بڑی تعداد نمایاں نظر آتی ہے۔

:مزید پڑھیں

ہانیہ عامر کا بولڈ فوٹو شوٹ

ابھی حال ہی میں ہانیہ عامر نے لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں بطور خصوصی مہمان شرکت کی، جہاں ان سے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں کسی اچھے اور معیاری پروجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور بالی وڈ میں کام کرنے پر غور کریں گی

Annie Shirazi

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

1 month ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

3 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

3 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago