حمزہ علی کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کا انکشاف

: پاکستان شوبز کے اداکار حمزہ علی عباسی کی بڑی بہن ماہر امراض جلد ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کو بچپن میں گردے فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے حال ہیں میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے  مختلف موضوع پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ   اپنے  کیرئیر سمیت اپنے بھائی حمزہ علی عباسی سے متعلق بھی  گفتگو  کی۔

ڈاکٹر فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ بچپن سے بہت شرارتی اور شوخ مزاج لڑکا تھا تاہم بڑے ہوتے ہوتے بےحد سنجیدہ اور سکون پسند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ’حمزہ بہت رحم دل انسان ہے، وہ میرا بھائی نہیں بلکہ میرا بیٹا ہے، میں نے اس کا نام بھی اس کے پیدا ہونے سے پہلے رکھ دیا تھا، ‘۔فضیلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اداکاروں اور کارٹون کریکڑز کی نقل کرنا پسند تھا اور ہمیشہ سے ہی اس کا رجحان اداکاری کی جانب تھا تاہم وہ کبھی اداکاری کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔

 اداکاری کی آفرز کے حوالے سے فضیلہ عباسی نے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ اداکاری کیلئے آفرز آچکی ہیں مگر انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اداکارہ ہوتیں تو شاید بہت خراب پرفارم کرتیں کیونکہ وہ ایک سنجیدہ مزاج خاتون ہیں اور اداکاری ان کے بس کی بات نہیں۔

Hamza Abbasi Kidney Fail

اپنے بھائی کی طبیعت کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ نہیں جانتے لیکن حمزہ جب بہت چھوٹا تھا تو گردے فیل ہوگئے تھے، مجھے ٹھیک سے یاد تو نہیں لیکن اس وقت میں میٹرک میں تھی اور حمزہ مجھ سے 9 سال چھوٹا تھا، میں خود ڈاکٹر تو نہیں تھی لیکن مجھ آج بھی یاد ہے کہ اسے ’گلوومیرولونفرائٹس‘ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بغیر کسی وجہ کہ حمزہ کے گردے فیل ہونے لگ گئے تھے۔ اس وقت حمزہ علی کی بیماری معلوم ہوئی جس کے بعد انہیں مختلف انجکشنز اور ادویات کا استعمال کرنا پڑا، ’بیماری کے علاج کے لیے حمزہ کو اسٹیرائڈ انجیکشن لگائے جس کی وجہ سے وہ کافی موٹے ہوگئے تھےتاہم بر وقت علاج اور احتیاط کی وجہ سے وہ صحت یاب ہوگئے۔ اللہ نے اسے نئی زندگی دی۔ ’

انہوں نے بتایا موٹاپے کے باوجود حمزہ علی میں کافی فنکارانہ صلاحیتیں موجود تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے امریکا میں دوران تعلیم ایک ریمپ واک کے لئے آڈیشن دلوایا جس میں اسے منتخب کرلیا گیا۔

گلوومیرولونفرائٹس گردے کی بیماری ہے  جس میں مدافعتی نظام کام نہ کرنے کی وجہ سے گردے سوزش کا شکار ہوجاتے ہیں اور کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
حمزہ علی کے تعریف میں مزید انکی بہن کا کہنا تھا کہ اگر میں اپنے بھائی کے بارے میں ایک بات کہوں تو وہ بہت ایماندار ہے  اور  بہت سیدھا سادھا لڑکا ہے، اور وہ انتہائی نرم دل کا مالک بھی ہے۔

 گزشتہ دنوں حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کیلئے ان کی نند ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا تھا تاہم فضیلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ یہ سرجری انہوں نے نہیں کی۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago