راہ چلتے فون پر بات چیت کرنے والی خاتون بچے سمیت گٹر میں گر گئیں

موبائل کے استعمال کے دوران لوگوں سے ، سامنے موجود اشیاء، دیواروں سے ٹکرانے سے لیکر سیڑھیوں سے سلپ ہو جانے کے واقعات کی ویڈیوز ہم آئے روز ہی سوشل میڈیا پر دیکھتے آئے ہیں۔ جس میں بے خبری اور بے دھیانی میں لوگ اپنا نقصان کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایک خاتون سڑک پر چلتے ہوئے موبائل استعمال کرنے میں اتنی مدہوش ہوتی ہیں کہ 9 ماہ کی بچی سمیت گٹر میں گر جاتی ہیں۔

ہم عموماً سڑک پر چلتے ہوئے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، اگرچے اس بات کا بخوبی علم ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی اعتبار سے ہمارے لئے محفوظ نہیں ہے، لیکن ہم پھر بھی موبائل فون میں مگن ہوتے ہیں، کوئی انٹرنیٹ کا استعمال کرتا، تو کوئی ایس ایم ایس کا جواب دیتا ہے، تو کوئی فون پر بات چیت کرتا پے، تو کوئی گانے سنتے ہوئے توجہ مرکوز کیا ہوتا ہے اور اپنے لئے کسی مشکل کو دعوت دے رہا ہوتا ہے۔

Image Source: Good MY

یہ بات حقیقت ہے کہ اگر ہم راہ چلتے ہوئے اپنے موبائل کو جیب یا خواتین پرس میں ڈال لیں، تو ہم با آسانی اپنی توجہ روڈ پر مرکوز کرسکتے ہیں، جو انتہائی ضروری اور اہم چیز ہے، لیکن موبائل فون کے غیرضروری استعمال سے اپنے لئے خود مصیبت کو پیدا کرتے ہیں۔ اور افسوس یہ اب ہماری عادات میں شامل ہوگیا ہے کہ سڑک پر چلتے ہوئے موبائل فون کا لازمی استعمال کرنا ہے۔

ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ حال ہی میں سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے 9 ماہ کے بچے کے ساتھ مین ہول میں گرتی ہوئی دیکھی گئی۔ اور وجہ کیا بنی؟ موبائل فون، خاتون فون پر بات کرنے میں اتنی مصروف تھیں کہ وہ اپنے سامنے کھلا ہوا مین ہول نہیں کو دیکھ سکیں۔ یہ چونکا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں پیش آیا ہے۔

Image Source: Youtube

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دونوں کو فوری طور پر راہگیروں نے بچا لیا۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی ماں اور بچے کو باہر نکالنے کے لیے مین ہول میں اترتا ہے ، جبکہ دوسرا آدمی اس کی مدد کے لیے اس کا ہاتھ پکڑتا ہے۔ دریں اثنا ، بچے کو پہلے نکالا جاتا ہے جبکہ جیسے ہی وہ ماں کو باہر نکالتے ہیں ، وہ فوری طور پر اپنے بچے کو چیک کرنے کے لیے دوڑتی ہوئی جاتی ہے۔

واقعے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے، اگرچے کچھ لوگ اس میں جہاں مقامی حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی کا ذکر کر رہے وہیں کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ حکومت کی غلطی کے ساتھ ساتھ یہاں خاتون کو بھی خیال ہونا چاہئے کہ راہ چلتے ہوئے فون کا استعمال سے گریز کریں کیونکہ وہ چھوٹے بچوں کو گود میں لئے ہوئے، جنہیں سنبھالا خود ایک مشکل کام ہوتا ہے۔

خیال رہے بحیثیت انسان یہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ روڈ پر چلتے ہوئے یا گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گزیز کریں، کیونکہ ناصرف یہ آپ کے لئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے بلکہ کسی دوسرے کی زندگی کو برباد کر سکتا ہے، لہذا میسج، فون کال وغیرہ بعد میں بھی دیکھی جاسکتیں ہیں، لیکن حادثات اور سانحات ہونے کے بعد افسوس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا پے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago