گوگل نے مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ کرنیوالی ‘عینک’ متعارف کروادی

دنیا کے سب سے بڑے اور کامیاب سرچ انجن گوگل، گوگل کے نام سے تو سب ہی واقف ہیں۔ اینڈرائیڈ، یوٹیوب، جی میل، کروم اور ایسی ہی لاتعداد سروسز گوگل کے پاس ہیں جن کی بدولت یہ لگ بھگ دنیا بھر تک رسائی رکھتی ہے، شاید ہی کوئی ملک ایسا ہو جہاں گوگل پر چیزیں سرچ نہ کی جاتی ہوں، یوٹیوب پر ویڈیوز نہ دیکھی جاتی ہوں، جی میل سے ای میل نہ کی جاتی ہو اور اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے اسمارٹ فونز نہ چلائے جاتے ہوں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 160 ممالک میں گوگل کے 4 ارب 50 کروڑ صارفین موجود ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی اس سب سے بڑی کمپنی نے صارفین کی سہولت کے لئے ایسی ایجاد کی ہے کہ لوگوں کی عقل حیران رہ گئی ہے ، اس بار گوگل نے اپنے صارفین کے لئے مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے والی ایسی عینک متعارف کروائی ہے جس کو پہن کر باآسانی کسی دوسری زبان کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے دس سال بعد باقاعدہ نظر کی عینک کا اعلان کیا ہے جو سامنے بولے جانے والے الفاظ اور جملوں کا حقیقی وقت میں ترجمہ کرسکتی ہے۔ گوگل نے ڈویلپر کانفرنس میں اس عینک کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں ، اس عینک کو ادارے کی ذیلی کمپنی ایلفابیٹ نے تیار کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ یہ فوری طور پر ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرکے اس کا ٹیکسٹ عینک کے شیشے پر ظاہر کرتی ہے جسے باسہولت انداز میں پڑھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان، جرمنی اور روس جانے والے افراد اس عینک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔یوٹیوب پر گوگل کی جانب سے جاری کردہ اس عینک کی ویڈیو میں اس کو ہسپانوی، انگریزی اور چینی زبان کے باہمی ترجمے کا عملی مظاہرہ کرتے دیکھایا گیا ہے۔جبکہ اس کے ذریعے گوگل نے میپس میں جدت بھی دکھائی ہے اور اس کی بدولت فضائی یا ایریئل مناظر اور اسٹریٹ ویو یا زمینی مناظر کو نقشے میں ظاہر کیا ہے۔

تاہم ،گوگل نے ڈویلپر کانفرنس میں اس عینک کی تفصیلات دی ہیں لیکن فی الحال نا تو اس کا حتمی نام بتایا ہے، نا ہی اس کی قیمت بیان کی اور نا ہی یہ بتایا ہے کہ اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا۔ مگر امید کی جاتی ہے کہ یہ عینک جب بھی ریلیز کیا جائیگا یقیناً لوگ اس کے حیرت انگیز فیچرز سے فائدے اٹھانے کے لئے ہاتھوں ہاتھوں اس کی خریداری کرینگے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago