گھر میں کام کرنیوالی نے ‘بیٹے’ کو اغوا کرلیا تھا: قیصر نظامانی کا انکشاف

پاکستان  کے مایہ ناز اداکار و ہدایتکار اور سیاستدان قیصر خان  نظامانی نے انکشاف کیا ہے اُن کے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ نے اُن کے چھوٹے بیٹے کو اغوا کر لیا تھا، اسی لیے اب ہم گھر میں کوئی ملازم نہیں رکھتے۔

اداکار قیصر نظامانی نے ندا یاسر کے مارننگ شو”گڈ مارننگ پاکستان” میں گفتگوکے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اُن کی بیوی  فضیلہ قاضی نے کئی سالوں سے گھر میں کوئی ملازم نہیں رکھا، وہ سب ملکرگھر کے سارے کام خود کرتے ہیں۔

قیصر نظامانی نے گھر پر ماسی نہ رکھنے کی وجہ تفصیل سےبتاتے ہوئے کہا کہ  ماضی میں جب ہم کمرشل ایریا کے اپارٹمنٹ میں رہتے تھےتو ہمارے گھر میں ایک خاتون کام کرنے آتی تھی، وہ  ہمارےچھوٹے بیٹے زورین کو اُس وقت اغوا کر کے لے گئی تھی جب وہ صرف آٹھ  ماہ کا تھا۔

قیصر نظامانی نے بتایا کہ زورین اپنی ماں کے جیسا بہت پیارا تھا، اس کی آنکھیں بلکل اپنی ماں کی طرح نیلی اور بڑی بڑی تھیں۔

انہوں نےمذید  بتایا کہ ’ایک روز پڑوسیوں نے بتایا کہ آپ کا بچہ سیڑھیوں کے پاس پڑا ہے کیا آپ اُسے وہاں چھوڑ کر آئے ہیں؟

ہم یہ سن کر بھاگے تو وہ سیڑھیوں پر پڑا ہوا تھا، جب واقعے کے بارے میں معلومات کی تو یہ بات پتہ چلی کہ گھریلو  ملازمہ بچے کو لے کر جارہی تھی، گھر کے قریب موجود ،دکانداروں نےملازمہ سے پوچھا کہ بچےکو کہاں لیکر جارہی ہو ؟

کیونکہ وہ زورین کے بارے میں جانتے تھےکہ وہ ہمارا بیٹا ہے۔

قیصر نظامانی نے کہا کہ جب خاتون سے پہ در پہ سوالات کیے گئے تو وہ ڈر کے ہمارے بچےکو ہمارے پر گھر چھوڑ کر جانے کے بجائے سیڑھیوں پر ہی چھوڑ کر چلی گئی، اس واقعے کے بعد سے ہم نے گھر میں کبھی کسی ملازم کو رکھنے کا کوئی ارادہ  نہیں کیا۔   

اداکار نے انٹرویو کے دوران والدین سےدرخواست کرتے ہوئے کہا کہ  برائے مہربانی اپنے گھروں میں خود کام کریں یا پھر ایسے لوگوں کو گھر میں ملازم رکھیں  جن آباو اجداد کوبھی  آپ جانتے ہوں۔

گھر سے بیٹا اغواء کیسے کیا

Ghar se Beta aghwa kase kia?

قیصر نظامانی نے مزید کہا  کہ ہر کوئی برا نہیں ہوتا مگر احتیاط ضرور  کریں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago