آج سوشل میڈیا نے ایک عام انسان کے لئے نامور، مشہور اور شوبز شخصیات سے رابطہ رکھنے کے عمل کو بے حد آسان بنا دیا ہے۔ جہاں مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کی پوسٹ پر بذریعہ کمنٹس اپنی محبت اور تعریف کرتے دیکھائی دیتے ہیں وہیں ناقدین کے لئے بھی ناصرف تنقیدی عمل آسان ہوگیا بلکہ کئی مواقع پر تو ناقدین کو براہ راست مشہور شخصیات سے حد درجہ بدتمیزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
مشہور اور نامور شخصیات سے سوشل میڈیا پر بدتمیزی کرنا کوئی نئی بات ہے، اکثر اوقات اس شرمناک اور افسوسناک عمل میں ان شخصیات کے اہلخانہ کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے۔ اس طرز کی سائبر بولنگ اداکارہ غنا علی اور ان کے شوہر کے لئے کوئی نئی نہیں ہے۔ غنا علی رواں برس مئی میں عمیر گلزار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں تاہم تب سے لیکر اب تک ان کے شوہر کو وزن کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت ٹرولنگ کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنا علی نے جب سوشل میڈیا پر عمیر گلزار سے اپنی شادی کا اعلان کیا، تو افسوس کے ساتھ انہیں شادی کی مبارکباد دینے والوں کی تعداد کم تھی، بیشتر افراد شوہر کی جسامت کو لیکر منفی ریمارکس دیتے دیکھائی دیئے تھے۔ لیکن اداکارہ نے بھی کبھی اس منفی اور غیر ضروری تنقید پر کوئی توجہ نہیں دی اور اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف مواقعوں پر پیار اور محبت سے بھری تصویریں انسٹاگرام پر شئیر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔
یہی نہیں، اس دوران کئی مواقعوں پر کمنٹس سیکشن میں اپنے اور شوہر کے خلاف ہونے والی تنقید کا بھی انہوں نے کھل کر جواب اور ناقدین کو زبردست شٹ اپ کال بھی دی ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ غنا علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا گیا، اس خبر نے تمام مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، جہاں بڑی تعداد میں اس خوشخبری پر انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
اداکارہ غنا علی لکھتی ہیں کہ ہم بےحد خوشی کے ساتھ یہ بتا رہے ہیں کہ جلد ایک ننھا سا مہمان ان کی زندگیوں میں آنے والا ہے۔ الحمدلله، میں اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، اللہ نے ہمیں اس خوشی سے نوازا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اس موقع پر اداکارہ غنا علی نے پوسٹ میں اپنے شوہر کے لئے بھی ایک خصوصی پیغام لکھا، اداکارہ لکھتی ہیں کہ آپ میرے پاس سب سے بہترین ہیں، جو کچھ میرے پاس موجود ہے۔
جہاں ایک جانب فنکارہ سے محبت اور پیار کرنے والے مداحوں نے انہیں اس خبر پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے وہیں دوسری جانب ناقدین اور بدتمیزی کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے لئے ٹرولنگ کرنے کا ایک اور موقع بن گیا۔ جس کے انہیں اور خاص کر ان کے شوہر کی جسامت کو لیکر پھر طوفان بدتمیزی مچائی گئی۔ البتہ ایک موقع پر اداکارہ غنا علی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے ایک صارف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ کوئی پہلا موقع نہیں ، شادی کے بعد سے جب بھی غنا علی شوہر کے ہمراہ کوئی تصویر شئیر کرتی ہیں تو زیادہ ترصارفین اُن کے شوہر کی ظاہری شخصیت کو ٹارگٹ کرتے ہیں اور تنقید کرنے سے باز نہیں آتے۔ ایک بار تو ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا پیٹ ہے بھائی۔‘ جب کہ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’یہ تو موٹو اور پتلو کی جوڑی ہے۔’
گزشتہ دنوں بھی سوشل میڈیا پر غنا علی ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانوی تصویروں پر مختلف ویب پیجز پر خوب کمنٹس کیے گئے۔ مداحوں کا خیال تھا کہ جوڑے کو اپنی ذاتی تصویریں آن لائن پوسٹ نہیں کرنا چاہئے ، جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تصویر کا مذاق نہ بنائیں تو اور کیا کریں؟ نیز اس تصویر کا مضحکہ خیز کیپشن بھی صارفین میں زیر بحث رہا تھا۔
واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ تھے۔ اداکارہ کے مطابق وہ اور ان کے شوہر کافی لمبے عرصے سے دوست تھے اور انہوں نے گھر والوں کو شامل کرکے شادی کی ہے۔
خیال رہے کہ غنا علی اب تک پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔ جب کہ ان کی فلم ’’گواہ رہنا‘‘ ریلیز کے لیے تیار ہے جس کی کامیابی کے لیے وہ بہت پُرامید ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…