سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی ہر طرح کی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کرتا ہے ۔
وزارت خارجہ کے عہدیدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ریاست دہشت گردی کی تمام کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ ریاستی میڈیا کے تحت جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “آزادی اظہار اور ثقافت کو عزت ، رواداری اور امن کا ایک نمونہ ہونا چاہئیے جو ان طریقوں اور اقدامات کو مسترد کرتے ہیں وہ نفرت ، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دیتے ہیں اور بقائے باہمی کے خلاف ہیں۔”
سعودی عرب نے کہا کہ وہ ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کے پیچھے کوئی بھی ہو۔ خیال رہے کہ فرانسیسی صدر کی تقریر اورفرانس میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے خلاف فلسطین، شام، لیبیا اور بنگلادیش سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کردی ہے۔ جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اسلام مخالف تبصرے پر فرانسیسی صدر پر تنقید کی ہے۔
تاہم سعودی عرب میں فرانسیسی سپر مارکیٹ چین کئیرفور کے بائیکاٹ کی اپیلیں بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہورہی ہیں۔ اگرچہ ،رائٹرز کے مطابق حالیہ دنوں میں ریاض میں دو اہم اسٹور کا دورہ کیا گیا تو وہ معمول کے مطابق مصروف دکھائی دئیے۔ فرانس میں کیرفور کمپنی کے نمائندے نے کہا ہے کہ فی الحال اس بائیکاٹ کا کوئی اثر محسوس نہیں ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم مشرق وسطیٰ میں کئیرفور سپر مارکیٹوں کا انتظام سنبھالنے والے ماجد الفطیم نے اس بائیکاٹ کے بارے میں کہا کہ یہ چین مقامی سپلائرز سے اشیاء حاصل کرکے ہزاروں افراد کو ملازمتوں فراہم کرنے کا زریعہ ہے جس سے معیشت کو بھی استحکام مل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت پورے خطے کے صارفین میں تشویش پائی جارہی ہے اور ہم اس صورتحال کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کویت میں کچھ سپر مارکیٹوں نے کوآپریٹو یونین کی ہدایت کے تحت فرانسیسی مصنوعات ہٹادی ہیں ۔ تاہم فرانس نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ریٹیل کمپنیوں کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے سے روکے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت پر ان ممالک میں فرانس کے خلاف احتجاج زور پکڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے حالیہ بیان میں دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا تھا جس کے بعد سے اسلامی ممالک میں احتجاج کیا جارہا ہے
کراچی، 12 اپریل: جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…