پاکستانی طالبہ امریکا کے 21 لاکھ طلبا کی نمائندہ منتخب

پاکستانی طالبہ فزا سید امریکا میں 21 لاکھ طلبا کی نمائندہ بن گئیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 21 لاکھ طلباء کی نمائندگی کرنے والے 116 کمیونٹی کالجوں کے لئے متحدہ عرب امارت سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ 17 سالہ فضا سید کو طالب علموں کے لئے فنانس کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم 17 سالہ پاکستانی نژاد فضا سید 28 مارچ کو ہونے والے ایک آن لائن سروے میں 10 ووٹوں کی برتری حاصل کرنے کے بعد منتخب ہوئیں ، انہوں نے 76 نمائندوں کی جانب سے اپنے لیے 43 ووٹ حاصل کیے۔ فضا سید کیلیفورنیا کے کپرٹینو میں ڈی انزہ کالج کی طالبہ ہیں اور اس وقت کورونا کے سبب دبئی سے آن لائن تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

اس پاکستانی طالبہ نے جس انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے یہ طلباء کے سینیٹ برائے کیلیفورنیا کمیونٹی کالجز (ایس ایس سی سی سی) کے آن لائن انتخابات تھے جو کہ طلباء کی باڈی ہے جس کے نمائندے کالجز کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوتے ہیں اور طلباء کی نمائندگی کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ کمیونٹی طلباء کو ریاستی پالیسیاں تشکیل دینے کے سلسلے میں آواز اٹھاتی ہے جس سے طلباءپر نمایاں اثر پڑتا ہے۔

فنانس کا نائب صدر منتخب ہونے کے بعد فضا سید کا مقصد طلباء کی بنیادی ضروریات کے لیے فنڈز بڑھانے کے سلسلے میں اصلاحات نافذ کرنا کے ساتھ ان کے لئے ملازمتوں اور اسکالر شپ کے لئے فنڈز مختص کرنے کے لئے ڈونرز تلاش کرنا بھی ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ خود کمیونٹی کالج کی طالب علم ہونے کے ناتے مجھے ایسے بہت سارے لوگوں کے حوالے سے تشویش ہے جن کی آواز کہیں بھی سنی نہیں جا رہی، خاص طور پر کورونا کی صورتحال میں ۔لہٰذا میں اس اعزاز کے لیے بے حد ممنون ہوں کہ میں ریاست کی وسیع سطح پر 2.1 ملین سے زیادہ طلباء کی نمائندگی کروں، مسائل کے حل کے ساتھ آؤں اور بنیادی ضروریات کے لیے مالی اعانت بڑھانے کے لیے اصلاحات کو نافذ کروں۔

حال ہی میں بصارت سے محروم ایک پاکستانی طالبہ نے بھی ملک کا نام روشن کردیا۔ پاکستانی طالبہ خنسہ ماریہ جو کہ قطر میں امریکا کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی کیمپس کی طالبہ ہیں، ان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان سے “رہوڈاسکالر” کے لئے منتخب ہوئی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

16 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago