اسلامی نظریاتی کونسل نے کی جانب سے صدقہ فطر کا اعلان کردیا گیا، فی فرد کم سے کم کتنی رقم ادا کرنا ہوگی، اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا، چیئرمین ڈاکٹرراغب حسین نے بتایا کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے۔
:مختلف اجناس کے حساب سے نصاب درج ذیل ہوگا
گندم کے حساب سے 220 روپے
جو کے حساب سے 450 روپے
کھجور کے حساب سے 1650 روپے
کشمش کے حساب سے 2500 روپے
منقی کے حساب سے 5000 روپے
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صاحب استطاعت افراد کو گندم پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیرحضرات مالی حیثیت کےمطابق صدقہ فطر،فدیہ صوم اداکریں، صدقہ فطرادا کرنا ہرغلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پرفرض ہے۔
اس سال رمضان میں 29 روزے ہونگے یا 30
پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے رہائشی اپنے علاقوں میں اجناس کی قیمتوں کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔
:ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے نے روزوں کے فدیے کے بارے میں بھی بتایا، جس کے مطابق
گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 2200 روپے
جو کے حساب سے 13500 روپے
کھجور کے حساب سے 29500 روپے
کشمش کے حساب سے 75000 روپے
منقی کے حساب سے 50000 روپے
واضح رہے کہ رمضان کے اختتام پر مسلمان صدقہ فطر ادا کرتے ہیں اور مسلمان ماہ صیام میں فطرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں جبکہ ہر سال کی شرح کے حساب سے شریعہ بورڈ اور علما اس رقم کی مقدار مقرر کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔
مزیدیہ کہ سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے افراد 60 روپے بھی صدقہ فطر کے طور پر ادا کر سکتے ہیں
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…