شرمیلہ فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری ہوگئیں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سائبر کرائم نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلہ فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے متعلق ہتک عزت کے دعوے سے اداکارہ نادیہ خان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر مارننگ شو کی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

Image Source: File

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ موجود ہیں اور ان سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جو کچھ لوگوں کو ناصرف طنزیہ بلکہ ہتک آمیز محسوس ہوئے تھے۔

اداکارہ نادیہ خان شرمیلا کی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ انہوں نے اتنا پیارا میک اپ کرنا کس سے سیکھا جس پر انیسا فاروقی کہتی ہیں کہ شرمیلا سے سیکھا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے انیسہ فاروقی کے کپڑوں اور زیور کی بھی تعریف کی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ان چیزوں کا شوق ہے۔

Image Source: File

بعدازاں اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نادیہ خان کو ‘بے شرم عورت’ قرار دیا تھا اور ان کی والدہ کا مذاق اڑانے پر سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا اور 5 کروڑ ہرجانہ دائر کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام شئیر کیا اور بتایا کہ شرمیلہ فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں اداکارہ کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

عمران ریاض کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’میں بات کرنا چاہوں گا کہ ہتک عزت کے کیس کی جو کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیا گیا تھا، جس میں رکن سندھ اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ نادیہ خان نے ان کی والدہ( انیسہ فاروقی) کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر عمران ریاض نے وضاحت کی کہ ’ویڈیو 40 منٹ کی تھی جوکہ اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی گئی تھی، جسے پھر نادیہ خان نے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا تھا، میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہے اور نہ ہی ہمیں اس ویڈیو میں کوئی ایسے توہین آمیز الفاظ ملے ہیں۔

چنانچہ سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ’جہاں تک طنزیہ انداز کی یا چہرے کے تاثرات کی بات ہے تو اس کے حوالے سے قانون خاموش ہے لہٰذا نادیہ خان کو اس انکوائری میں کلیئر کردیا گیا ہے اور اس کیس کی تحقیقات کو بند کردیا گیا ہے‘۔

دوسری جانب اداکارہ نادیہ خان نے ہتک عزت کے دعوے میں بری ہونے کے بعد عمران ریاض کا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سربراہ ایف آئی اے عمران ریاض کو مینشن کرتے ہوئے کہا منصفانہ اور ایماندار ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔

واضح رہے شرمیلہ فاروقی مذکورہ ویڈیو کو لیکر جہاں شدید آگ بگولہ تھیں، انہوں نے 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا وہیں اداکارہ نادیہ خان نے ردعمل جاری کرتے ہوئے شرمیلہ فاروقی کے خلاف ناصرف50 کروڑ کا ہرجانہ دائر کیا تھا بلکہ ویڈیو پر موقف اپنایا تھا کہ ویڈیو میں کچھ غلط نہیں ہے، میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، ان سے اس لہجے میں بات ہرگز نہ کی جائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago