پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان نے بچوں کی کسٹڈی کے معاملے پر صلح کرلی ہے۔
صلح نامہ کے بعد فیروز نے بچوں کی کسٹڈی اور علیزہ نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں۔عدالت نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی، دونوں کے درمیان بچوں کے لئے شریک والدین کو پرنٹنگ طرز پر کسٹڈی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
صلح نامے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ کے پاس رہے گی جبکہ ان کا بیٹا سلطان اپنے والد و اداکار فیروز خان کے ساتھ رہے گا، اس دوران والدین دونوں بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال پر بھی بات کرسکتے ہیں۔
صلح نامہ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ خصوصی تہواروں پر دونوں والدین کو بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی، چھٹیوں پر بچے ملک یا ملک سے باہر جاسکتے ہیں لیکن دونوں والدین کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہونا چاہیئے۔
فیروز خان اور علیزہ اپنے بچوں کی صحت سے متعلق تفصیلات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے کے پابند ہوں گے
بیٹے سلطان کے اخراجات مکمل طور پر فیروز خان ادا کرینگے جبکہ بچی کے لئے ہر ماہ تین تاریخ تک فیروز خان کو 75 ہزار علیزے کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوں گے۔
مزید یہ بھی صلح نامہ میں فیصلہ ہوا کہ بچی کو دی جانی والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی ہوگا۔ مزید یہ کہ بچی کے اسکول کی فیس ڈائریکٹ اداکار فیروز خان ادا کریں گے، ایمرجنسی کی صورت میں بھی فیروز خان پابند ہوں گے کے وہ ہسپتال کے اخراجات ادا کریں۔
فیروز خان اور علیزہ کے درمیان بچوں کے معاملے پر کبھی نااتفاقی پیدا ہوئی تو پہلے گھر میں معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی اگر بات نہ بن سکی تو دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…