خاتون پولیس اہلکار کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، اہلکار نوکری سے برطرف

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک جہاں دنیا میں استعمال کرنے والے لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بنتی جارہی ہے وہیں ہر وقت اور غلط جگہ پر اس کا استعمال صارفین کے لئے مشکلات کا باعث بھی بنتا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں پیش آیا جہاں ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا مہنگا پڑگیا، پولیس کانسٹیبل کی وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر اسے ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفا توقیر نامی خاتون پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی شوقین تھیں، وہ عموماً گانوں پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنایا کرتیں تھیں البتہ کچھ روز قبل خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کی پولیس وردی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی۔ جس پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے شدید غصے کا اظہارِ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی ایس پی عہدے کے افسران نے اس پورے معاملے کی تحقیقات کی اور رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں تمام الزامات کے ثابت ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کو غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

بعدازاں برطرف خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق ضرور ہے تاہم وہ اس قسم کی تمام ویڈوز صرف اپنے موبائل رکھتی ہیں کہیں شئیر نہیں کرتی ہیں۔ یہ والی ویڈیو انہوں نے ماہ 8 قبل دوران ٹریننگ بنائی تھی۔ یہ ویڈیو کیسے لیک ہوئی یا کس نے لیک کرائی ان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے۔

جاری کردہ ویڈیو پیغام میں وفا توقیر نے نوکری سے برطرفی کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو انہوں نے ضرور بنائی ہے لیکن اس کی اتنی بڑی سزا نہ دی جائے۔ وفا توقیر نے مزید کہا کہ وہ اپنے گھر کی واحد کفیل ہیں، نوکری سے نہ نکالا جائے، نوکری سے نکالنے سے قبل ان کو ایک وارننگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تو ضرور دینی چاہیے تھی۔

دوسری جانب برطرف خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور ان کو پھر سے نوکری پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو اس وقت بڑی تعداد میں استعمال کیا جارہا ہے۔ اس سے منسلک غیر معمولی واقعات آئے دن ٹی وی اور سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ اس موبائل ایپلیکیشن کے بندش کے حامی ہیں، تو ایک بڑی تعداد اس کے حق میں بھی ہے کہ اس کو چلتے رہنا چاہئے کیونکہ یہ ایپلیکیشن ایک بہت بڑا زریعہ ہے، جس سے وہ اپنے اندر کا ٹیلنٹ دنیا کو دیکھا سکتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago