خلع لینی والی خواتین کو حق مہر واپسی دینی ہوگی، ایف ایس سی

وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں اپنے شوہروں سے خلع لینے والی مسلم خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شوہروں سے شادی کے وقت حاصل کردہ حق مہر کی رقم واپس کریں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جاری ہونے والے فیصلے کا اعلان وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور کنزئی، جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے 17 فروری کو کیا۔ حق مہر ایک لازم اشیاء ہوتی ہے، جو شادی کے وقت براہ راست شوہر کی جانب سے بیوی کو پیسے یا کسی اور قیمتی اشیاء کی مد میں دی جاتی ہے۔

Image Source: File

اپنے فیصلے میں، شرعی عدالت نے 1964 کے عائلی قانون کی دفعہ دس اور ذیلی دفعہ پانچ اور چھے میں 2015 کی ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے، خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حق مہر اپنے شوہروں کو واپس کر دیں جن سے وہی خلع کی مد میں طلاق لینا چاہتی ہیں۔

اس موقع پر اسلامی عدالت نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو چھوڑ دیتا ہے تو اسے اس کا حق مہر ادا کرنا ہوگا۔

سال 2015 میں ترمیم شدہ سیکشن دس، سب سیکشن پانچ اور چھے کے متعارف ہونے سے پہلے، ایک عورت مہر معجل کا 25 فیصد واپس کرتی تھی اور سیکشن چھے کے تحت وہ غیر معجل مہر کا 50 فیصد اپنے شوہر کو چھوڑ دیتی تھی۔ لیکن اب ایف ایس سی نے فیصلہ دیا ہے کہ خلع کی متلاشی خاتون کو اپنا تمام حق مہر چھوڑ دینا چاہیے۔ اور یہ قاعدہ یکم مئی 2022 سے لاگو ہو جائے گا۔

وہ حق مہر جو شوہر اپنی بیوی کو فوراً ادا کر دے اسے معجل کہتے ہیں اور وہ حق مہر جو ملتوی ہو جائے اسے غیر معجل کہتے ہیں۔

Image Source: File

واضح رہے عدالت نے یہ فیصلہ ان چار مردوں کی درخواستوں کی سماعت کے بعد دی،ا جنہیں ان کی سابقہ ​​بیویوں کی جانب سے تنگ کیا تھا۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے خلع حاصل کر رکھی تھی اور حق مہر حاصل کرنے کے لیے ان کے خلاف ڈگریاں حاصل کر رہیں تھیں۔

مزید پڑھیں: تکذیب نکاح کی اپیل مسترد، اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی قرار

اس حوالے سے ایف ایس سی نے واضح کیا کہ ان تمام مقدمات میں جو 1 مئی 2022 کے بعد سول فیملی کورٹس میں جائیں گے، اس حکم کا اطلاق ان پر ہوگا۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل ایک فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے خاتون کے عدت گزارے بغیر دوسری شادی کو بے قاعدہ شادی قرار دیا تھا۔ فیصلے کے مطابق عدت گزارے بغیر شادی کو بے قائدہ یا فاسد کہا جاسکتا ہے لیکن اسے باطل یا زنا قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago