بھارت میں سنگدل باپ نے پارٹی کیلئے نومولود بچی کو فروخت کردیا

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں رونما ہوا ظلم وزیادتی کا ہولناک واقعہ، بےرحم باپ نے پیسوں کی خاطر اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کردیا۔ باپ نے بیٹی کو ایک مقامی دیہاتی کو محض بھارتی 30 ہزار روپے میں فروخت کی، کیونکہ اس بدبخت شخص اپنے دوستوں کو ایک پارٹی دینا تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ پولیس اور دیہاتیوں نے بتایا کہ ملزم کا نام بدھرم چٹومبا ہے۔ وہ مغربی سنگھبھم ضلع کا ایک قبائلی دیہاتی ہے۔ اس نے اپنے دوستوں کے لیے پارٹی کا وعدہ کیا تھا لیکن اس کے پاس شراب کا بندوبست کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے، لہذا باپ نے اپنی نومولود بیٹی کو اس مقصد کے لئے فروخت کردیا۔

Image Source: Unsplash

متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق چند دن قبل اس کے شوہر نے پڑوس گاؤں سے ایک جوڑے کو گھر بلایا تھا، جس کے بعد شوہر نے 30 ہزار روپے کے عوض، 28 روز کہ بچی کو بیچ دیا۔

بیوی نے گاؤں کے کونسل چیف کو بتایا کہ جب یہ سب ہو رہا تھا، تو وہ گھر کہ بالکونی میں کھڑی تھی، اس کے شوہر نے بچی کو اسکے ہاتھوں سے چھین کر مذکورہ جوڑے کے حوالے کردیا۔ وہ تشدد کے خوف سے خاموش رہی اور کچھ ردعمل نہ دے سکی۔ کونسل چیف کے حوالے سے بات کی جائے، تو افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وہ گاؤں پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریاست اترپردیش میں کورونا ماتا کی نام سھ مندر تعمیر

خاتون کے مطابق اس شخص نے اپنے بچے کو جوڑے کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نو بچے ہیں اور دعوی کیا کہ وہ ان کی کفالت کرنے سے قاصر ہے۔ گلف نیوز کے مطابق اس شخص کی دو بیویاں ہیں۔ اس کی پہلی بیوی سے چھ بچے اور دوسری سے تین بچے ہیں۔

Image Source: Unsplash

خاتون نے مزید کہا کہ خاندان پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے ، آدمی کو اپنے دوستوں کے لیے پارٹیوں میں پیسے ضائع کرنے کی عادت تھی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور مفرور شخص کی تلاش کر رہی ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے گلف نیوز کو بتایا کہ ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم کو موقع پر پہنچی اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم تاحال مفرور ہے”۔

اگرچے ہم اب بھی اس پر یقین نہیں کر سکتے! تاہم ، ایسی کہانیاں ہندوستان میں کافی عام ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی گجرات میں نوجوان نے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے اپنی زبان کقٹ لی

پچھلے سال ایک اور سنگدل باپ نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کو بیچ دیا۔ کیوں؟ اس کی وجہ جان کر آپ مزید حیران رہ جائیں گے کہ اس نے اپنی بیٹی کو صرف ایک اسمارٹ فون اور موٹر سائیکل خریدنے کے لیے فروخت کیا۔

بھارت کے ضلع چکبالا پور میں ایک مزدور نے اپنی بیٹی کو ایک لاکھ روپے میں ایک بے اولاد جوڑے کو بیچ دیا۔ رقم وصول کرنے کے بعد ، اس نے 50،000 روپے میں ایک موٹرسائیکل اور 15،000 روپے میں ایک اسمارٹ فون خریدا۔

Story Courtesy: Gulf News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago