اسرا بیلجک المعروف حلیمہ سلطان کی زندگی سے متعلق اہم حقائق

ارطغرل غازی نے پاکستان میں دُھوم مچا دی ہے اور اس میں اداکاری کرنے والوں کو بھی خوب پزیرائی مل ر ہی ہے۔ اس ڈرامے میں سلطان کی اہلیہ کا کردار نبھانے والی “حلیمہ سلطان” کو کون نہیں جانتا۔ حلیمہ سلطان کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چُھونے والی اداکارہ کا اصل نام “اسرا بلجک “ہے، یہ اپنی معصومانہ خوبصورتی اور ڈرامے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت بےحد مقبول ہیں۔

اسرا بلجک 14 اکتوبر 1994 میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 28 سال اور ستارہ Libraہے۔ ان کا تعلق ترک فیملی سے ہے اور ان کا ایک بھائی بھی ہے۔
اسرا بلجک کی زندگی کے بارے میں ہم آپ کو چند ایسے حقائق بتائیں گے جو آپ نہیں جانتے ہونگے۔

کیرئیر
اسرا بلجک نے ماڈلنگ سے اپنا کیرئیر شروع کیا اور کئی اشتہارات میں کام کیا۔ جبکہ ایکٹینگ کا آغاز انہوں نے ارطغرل غازی سے کیا اور اپنے پہلے ہی ڈرامے سے بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس ڈرامے میں بہترین پرفارمنس پر ایوارڈز بھی جیتے۔ اس وقت وہ ترکی کی ایک کرائم سریز میں اداکاری کررہی ہیں ۔

تعلیمی قابلییت
ایکٹینگ سے مقبولیت حاصل کرنیوالی اسرا بلجک پڑ ھائی کے میدان میں بھی کامیاب رہیں ، اسرا انٹرنیشنل ریلیشنز اور آرکیلوجی میں گریجویٹ ہیں۔

پروفیشن
ار طغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار بخوبی ادا کرنے والی اسرا بلجک ایکٹینگ میں آنے سے قبل فیشن ڈزائنینگ کے شعبے سے وابستہ تھیں۔

ازدواجی زندگی
اسرابلجک نے ترک فٹ بالر گوکھان تور سے 2017 میں شادی کی، ان کی شادی میں ترکی صدر بھی شامل ہوئے تھے۔ بدقسمتی سے یہ شادی صرف دو سال چل سکی اور 2019 میں ختم ہو گئی ۔
اس بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسرانے اپنی دو سالہ ازدواجی ز ندگی محض10 منٹ میں کورٹ میں فیصلے سے ختم کردی۔ اسرا بلجک نے غیر خواتین سے تعلقات اور دھوکہ دہی کی بنیاد پر اپنے سابق شوہر سے طلاق لی۔

سوشل میڈیا کوئین
ارطغرل غازی سے شائقین کے دل جیتنے والی اسرا بلجک سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو ہیں، اس وقت اُن کے 2.6 ملین فلوورز ہیں۔
ان کا شمار اُن چند بین الاقوامی مشہور شخصیات میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے گزشتہ سال آئی اے ایف کے حملوں کے بعد بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان کے خلاف جنگ کی حمایت پر ٹوئیٹ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا اور جنگ کی مذمت کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

3 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

7 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago