پاکستانیوں کا انتظار ختم، ارتغرل غازی پاکستان پہنچ گئے

پاکستانیوں کے لئے اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، مشہور و معروف ترکش ڈرامہ سریز ارتغرل غازی میں ارتغرل غازی کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ایجن ایگین درزاتین جمعرات کی صبح لاہور پہنچ گئے۔ ان دنوں پاکستان میں ان کی مقبولیت مقامی فنکاروں سے کم نہیں ہے۔ وہ مختصر سے دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کی تاریخ پر بننے والا مشہور و معروف ترکش ڈرامہ ارتغرل غازی رواں برس پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اردو ڈبنگ میں سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے نشر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ ڈرامہ سریز مسلمان کی 13 ویں صدی کی فتوحات اور حالات پر مبنی ہے کہ کس طرح مسلمانوں دنیا پر حاکمیت کی لہذا پاکستان میں اس ڈرامے کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ کے بانی ارتغرل غازی کا کردار ایجن التن درزیتین نے ادا کیا تھا۔

Image Source: Instagram

اس دوران پاکستان میں اس ڈرامے نے اپنی زبردست کہانی کے باعث جہاں اپنی مقبولیت کے تمام پرانے ریکارڈوں کو توڑے ہے وہیں اس ڈرامے میں کام کرنے والے ترکش فنکاروں نے پاکستان میں بھی خوب مقبولیت بھی حاصل کی ہے، آج اگر آپ کسی بھی پاکستانی سے ترکش فنکاروں کے نام پوچھیں تو یقین انہیں کچھ نام ضرور پتہ ہونگے اس ڈرامے کے باعث۔ جبکہ اس ڈرامے کے ہیرو یعنی ارتغرل غازی کا کرادر ادا کرنے والے ایجن ایلتن درزیتن کی پاکستان میں مقبولیت اب کسی پاکستانی فنکار سے کم نہیں رہی ہے۔ لوگ جہاں آج ان کی اداکاری سے بےحد متاثر ہیں، وہیں ان کی پرکشش شخصیت بھی اپنا ایک الگ پہچان رکھتی ہے۔

Image Source: Instagram

لہذا اس ہی حوالے سے جمعرات کی صبح پاکستان میں واقعی ترکش ایمبیسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں تمام پاکستانیوں مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ارتغرل غازی کے مرکزی ہیرو مسٹر ایجن ایلتن درزیتن ایک چھوٹے کاروباری دورے پر پاکستان تشریف لائے ہیں، اس سلسلے میں ان کا طیارہ بلکل ابھی لاہور کے مرکزی ائیرپورٹ پر اترا ہے۔

کچھ عرصہ ہم نے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر میاں کاشف زمیر ہے حوالے سے ایک اسٹوری کی تھی، جو اپنی روز مرہ کی زندگی میں قیمتی مالیت کے سونے وغیرہ پہنتے ہیں، ان کے حوالے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ پاکستان میں کئی بڑے کاروبار کے بھی مالک ہیں جبکہ وہ چوہدری گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی بھی ہیں۔

حال ہی اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک میاں کاشف زمیر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ ترکی میں ایجن التان درزیتن سے ملے تھے اور وہ ان کے بہت بڑے فین ہیں، لہذا انہوں نے ایجن التان درزیتن کو ایک انگوٹی بطور تحفہ دی تھی، جس کی پاکستانی مالیت تقریبا 60 لاکھ تھی جوکہ پیور ڈائمنڈ اور گولڈ سے بنایا گیا تھا، جس پر ایجن ایلتن درزیتن کی جانب سے انہیں 3 انگوٹھیاں دی گئیں تھیں، جو انہوں نے ڈرامے میں پہنی تھی۔

Image Source: Instagram

اس دوران ان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ جلد ایجن التان درزیتن کو اپنی کمپنی کا برانڈ ایمبسڈر بنانے جارہے ہیں لہذا اس کے لئے انہیں ان پر 70 لاکھ روپے خرچ کرنا تھے۔ جبکہ ملاقات انہوں نے ایجن التان درزیتن کی پاکستان میں سیکورٹی، کہاں وہ لاہور میں ٹھہرے گے اور کن لوگوں سے ملیں گے، سب کچھ بتایا گیا تھا۔

خیال رہے کورونا وائرس کی وباء کے باعث شاید ایجن التان درزیتن پاکستان میں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات نہ کرسکیں البتہ ان کے مداحوں کی خواہش ہے کہ وہ ان سے مل سکیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا جارہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago