ایک اور بھارتی اداکارہ نے فواد خان کیلئے پسندیدگی کا اظہار کردیا

پاکستانی عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار فواد خان کی پُرکشش شخصیت سے کون متاثر نہیں، اس پر ان کی بہترین اداکاری نے تو لوگوں کو ان کا گرویدہ بنادیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ان کے فین موجود ہیں۔ بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ سونم باجوہ نے بھی ان کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سونم باجوہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں وہ فواد خان سے اپنی محبت کا اعتراف کررہی ہیں۔ ویڈیو پورٹل ‘کنیکٹ ایف ایم کینیڈا’ میں گفتگو کرتے ہوئے سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر سونم باجوہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں۔انہوں نے مزید کہا یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیےگئے انٹرویو میں سونم باجوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھی دل کھول کر تعریف کرچکی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر، داستان، زندگی گلزار ہے، سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ بالی ووڈ میں بھی بھر پور انٹری دیتے ہوئے تہلکہ مچادیا۔فواد خان اپنی شاندار شخصیت کی بدولت گزشتہ دنوں دنیا کے سب سے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں بھی شامل ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔مذکورہ ادارہ 1990 سے لے کر ہر سال دنیا کے خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کرتا آرہا ہے۔اس فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں اور امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔فواد خان کے علاوہ اس مرتبہ فہرست میں عمران عباس، نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان کا نام بھی شامل کیا گیا۔

علاوہ ازیں، سپر اسٹار فواد خان آجکل اپنی نئی ریلیز ہونیوالی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی کامیابی پر دنیا بھر سے تعریفیں سمیٹ رہے ہیں۔اس فلم نے صرف ایک ہفتے میں سات بڑی پاکستانی فلموں کو مات دیدی۔ وار، جوانی پھر نہیں آنی ٹو، لندن نہیں جاؤں گا، پنجاب نہیں جاؤں گی، بن روئے، طیفا ان ٹربل اور پرواز ہے جنون کی پوری آمدنی کے برابر اس فلم نے صرف ایک ہفتے میں کما کر دکھائے۔ یاد رہے کہ فواد نے اپنے فنی کریئر کا آغاز احمد بٹ کے کامیڈی ڈرامہ جٹ اینڈ بونڈ سے 2000 میں کیا، اس سے قبل وہ تھیٹر ڈراموں میں بھی کام کرچکے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago