عیدالاضحیٰ پر کونسی پاکستانی فلم ٹاپ ٹرینڈنگ پر ہے؟

اس سال عید الاضحیٰ پر فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی “قائد اعظم زندہ باد” کے ساتھ ہی ہمایوں سیعد، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی فلم “لندن نہیں جاؤں گا” اور سمیع خان اور نازش جہانگیر کی مزاحیہ اور خوفناک فلم “لفنگے” عید پر ریلیز کی گئیں۔

عید کے پہلے روز شائقین کی بڑی تعداد نے نہ صرف سینما گھروں کا رخ کیا بلکہ ہالی وڈ فلم کی موجودگی میں پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دی۔ پاکستانی فلمیں دیکھ کر شائقین کی بڑی تعداد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

Image Source: Unsplash

ان فلموں میں ‘قائد اعظم زندہ باد’ اور ‘لندن نہیں جاؤں گا’ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرتی رہیں۔ تاہم ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم نے سوا دو کروڑ روپے کے قریب بزنس کر کے ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فہد مصطفیٰ کی فلم نے ابتدائی دو دن میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے قریب بزنس کیا۔

فلموں کی کمائی سے متعلق اعداد و شمار کو ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔ ان دونوں فلموں کے علاوہ ہارر کامیڈی فلم ‘لفنگے’ بھی ملک بھر میں بارشوں کے باوجود اچھی کمائی کی، تاہم اس کی کمائی باقی دونوں فلموں کے مقابلے کم رہی۔

لندن نہیں جاؤں گا

Image Source: File

مداحوں کے انتطار کی گھڑیاں ختم ہوئیں کیونکہ فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ عید الاضحٰی پر ریلیز ہوگئی۔ یہ فلم ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کے ٹرائی اینگل پیار کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کو خلیل الرحمن قمر نے لکھا ہے جبکہ ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی رومانوی فلم ’پنجاب نہیں جاوٗں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ یہ ایک مختلف فلم ہے تاہم دونوں کے موضوع ملتے جلتے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد اور صبا حمید بھی شامل ہیں اور فلم میں متعدد پنجابی رومانوی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ لندن اور ترکی کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی تھی اور ہمایوں سعید کو پنجابی نسل کے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

قائد اعظم زندہ باد

Image Source: File

فلم ‘قائد اعظم زندہ باد’ میں جہاں فہد مصطفیٰ دبنگ پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دئیے وہیں ماہرہ خان بھی ان کے ساتھ ایکشن کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس فلم میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان بطور ہیرو اور ہیروئن کے طور پر بڑی اسکرین پر رومانس کرتے دکھائی دئیے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا۔ اس فلم میں کراچی کی مشہور عمارتوں، سڑکوں اور علاقوں کے علاوہ مزار قائد، گورنر ہاؤس، حبیب بینک ملازہ، میری ویدر ٹاور اور امپریس مارکیٹ کو بھی دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ کی فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کے ساتھ یہ پانچویں فلم ہے، اس سے قبل ‘نامعلوم افراد’، ‘ایکٹر ان لا’، ‘نامعلوم افراد 2’ اور ‘لوڈ ویڈنگ’ میں فہد مصطفیٰ نے ہی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

لفنگے

Image Source: File

مزاحیہ اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم ‘لفنگے’ میں اداکار سمیع خان ،اداکارہ نازش جہانگیر، اداکار مانی، سلیم معراج، مبین گبول اور دیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی 4 ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کے بڑے خواب ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتے۔ وفاقی فلم سینسر بورڈ نے فحش جملوں اور جنسی اشاروں کی وجہ سے ‘لفنگے’ کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم پاکستان بورڈ آف فلم سینسرز نے فلم ‘لفنگے’ سے فحش جملے اور مناظر نکالنے کے بعد اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ تقریباً 2 سال سینما بند رہنے کے بعد اس سال عید الفطر پر چار پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئیں، جن میں صبا قمر اور زاہد احمد کی کامیڈی ایکشن فلم ‘گھبرانا نہیں ہے’،ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی کامیڈی مصالحہ فلم ‘پردے میں رہنے دو’، نیلم منیر اور احسن خان کی مصالحہ کامیڈی فلم ‘چکر’ جب کہ امر خان اور عمران اشرف کی مصالحہ انٹرٹینمنٹ فلم ‘دم مستم’ ریلیز ہوئی تھیں۔عیدالفطر سے قبل پاکستان میں آخری بار 2019 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جس کے بعد مارچ 2020 میں کورونا کی وباء آنے کی وجہ سے سینما بند کردئیے گئے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

19 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago