یہ زندگی کی ایک سب سے بڑی حقیقت ہے، کہ انسان کی موت برحق ہے، اسے ایک روز اس فانی دنیا سے لوٹ کر جانا ہے، بحیثیت مسلمان ہمارا تو عقیدہ ہے کہ اصل زندگی کا آغاز ہی موت کے بعد ہے۔ تاہم زندگی میں موت کی خواہش کرنا، یا موت کا ڈرامہ کرنا ایک برا عمل سمجھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر کے بڑے بوڑھے ہمیشہ اس پر ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کچھ کم عقل اور بیوقوف ایسے مذاق کرتے رہتے ہیں۔
اس ہی سلسلے میں مصر میں پیش آیا ایک ایسا چونکا دینے والا واقعہ ،جس میں ایک مشہور مقامی یوٹیوبر نے محض چند لائکس اور ویوز بڑھانے کے لئے اپنی موت کا ڈرامہ کیا، تاہم وہ ڈرامہ کچھ عرصے کے لئے تو کامیاب رہا ہے، لیکن عجیب اتفاق ہوا کہ خاتون ٹھیک ایک سال بعد اس ہی دن حقیقت میں انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ام زیاد نامی خاتون جن کا ڈائری آف ام زیاد نامی ایک یوٹیوب چینل چلا رہی تھیں، ان کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اپنے یوٹیوب چنیل سے اپنی موت کی ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی تھی۔ ویڈیو میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ گھر میں کھانا کھا رہی ہیں، اس بیچ ان سب کے درمیان ایک اچھے ماحول میں بات چیت بھی جاری ہے۔ اس دوران خاتون کی اچانک طبعیت خراب ہوتی ہے اور خاتون پھر حالت غیر میں چلی جاتی ہیں، بظاہر یوں لگتا ہے کہ خاتون شاید انتقال کرگئیں ہیں۔
چنانچہ گھر میں اچانک ایک ہنگامی کیفیت برپا ہوجاتی ہے، خاتون کے بچے ان کے ارد گرد آکر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کے ہاتھ پاؤں سہلانے لگتے ہیں، شوہر پریشانی کے عالم میں دوسرے کمرے میں کچھ لینے کے لئے جاتے ہیں، بچے رونا شروع کردیتے ہیں۔ جس پر پھر خاتون اچانک ہنستے ہوئے اُٹھتی ہیں۔ جس سے جہاں شوہر اور بچوں کو سکھ کا سانس ملتا ہے، وہیں خاتون سے اظہار ناراضگی بھی کرتے ہیں۔ تاہم خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سب محض اپنے شوہر اور بچوں کا ردعمل دیکنھے کے لئے کیا تھا۔
اگرچے وقتی طور پر تو شاید ان کے یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو سے چند ہزار لائکس اور سبسکرائبر کی تعداد میں تو اضافہ ہوا ہوگا لیکن شاید اب یہ سب کچھ ان کے لئے کسی کام کا نہیں رہا ہے۔ کیونکہ خاتون کے ساتھ ایک انتہائی عجیب اتفاق پیش آیا، ایک سال قبل جس روز خاتون نے اپنی موت کا ڈرامہ کیا، پھر ایک سال بعد اس ہی روز خاتون ایک حادثے میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھی ہیں۔
اس خبر کی تصدیق خود یوٹیوبر ام زیاد کے بھائی جو خود بھی ایک یوٹیوبر ہیں، ان کی جانب سے کی گئی ہے۔ بھائی کے مطابق ان کے گھر ایک حادثہ پیش ہے، ان کی بہن ام زیاد کے گھر میں گیزر کی گیس ہونے سے ام زیاد دم گھوٹنے سے انتقال کرگئیں ہیں۔
اگرچے کچھ عرصہ قبل ام زیاد نے اپنی ایک ویڈیو شئیر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئیں ہیں، تاہم انہیں سانس لینے میں تکلیف اور گھٹن محسوس ہورہی ہے۔
واضح رہے اب سے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں بھی ٹک ٹاکرز عادل راجپوت اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ایسا ہی ایک مذاق کیا گیا تھا، عادل چوہدری نے ٹک ٹاک پر ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں مداحوں کو بتایا تھا کہ ایک کار حادثے کے نتیجے میں ان کے شوہر عادل چوہدری انتقال کرگئے ہیں، انہیں کافی عرصے سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد دونوں کی طرف سے اسے غلط فہمی قرار دیا تھا۔
Story Credit: ARY NEWS
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…