کامیابی ہمیشہ ان ہی لوگوں کہ قدم چومتی ہے جو اپنے ارادوں پر یقین کے ساتھ ڈٹے رہتے ہیں اور مسلسل محنت کرتے ہیں، کیونکہ کامیابی ایک دن میں حاصل ہونے والی چیز نہیں، اس کے پیچھے سالوں محنت اور پختہ یقین شامل ہوتا ہے۔ محنت کے علاوہ کسی انسان کے پاس کوئی ایسا نسخہ موجود نہیں جو انسان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرسکے۔ مقصد میں کامیابی میں محنت کے ساتھ چند اصول اور طریقہ کار بھی ہوتے ہیں۔جن پر عمل پیرا ہوکر ہی کام یابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ سننے میں یہ بات ذرا مشکل لگتی ہے لیکن اگر ہم اپنی زندگی میں ان اصولوں کی پابندی کریں تو بہت جلد اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ اصول کیا ہیں۔
اپنی زندگی میں نظم و ضبط قائم کریں، یعنی روزمرہ کی روٹین کو ترتیب دیں۔آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں، دل برداشتہ ہوں یا تھکے ہوئے ہوں لیکن آپ کی روٹین پر ان کا اثر نہیں ہونا چاہیے، اپنے بنائے ہوئے اصولوں پر ہی عمل پیرا رہیں۔ ابتدا میں آپ کو دشواری محسوس ہوگی لیکن پھر سب ٹھیک ہوتا جائے گا۔
زندگی میں جو کچھ حاصل کرتے ہیں اس کا براہ راست تعلق آپ کی سوچ سے ہوتا ہے، اپنے خیالات اور سوچ کو بڑا کرلیں اچھا سوچیں، منفی خیالات اور ہار جانے کے ڈر کو ذہن سے نکال دیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اچھا سو چو تو اچھا ہوگا۔
زندگی میں اعتدال کا ہونا بہت لازمی ہے، ایک غلط یا جذباتی قدم آپ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے، ہر کام سوچ سمجھ کر کریں اور اصولوں کے مطابق کریں، زندگی میں پختہ ارادے اور اعتدال ہر مقصد میں آپ کو کامیاب کر سکتا ہے۔
زندگی میں کوئی بھی انسان پہلی دفعہ ہی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتا، ہر کامیاب انسان کے پیچھے کئی ناکامیاں، غلطیاں اور کہانیاں ہوتی ہیں، اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور اس پر پچھتا کر وقت ضائع کرنےسے بہتر ہے کہ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ غلطی کہاں ہوئی اور دوسری بار کیا عمل نہیں دہرانا۔
آج کا کام کل پر ڈالنے کے بجائے اسے آج ہی انجام دیں اور کاہلی سے بچیں، اپ ٹو ڈیٹ رہیں اور کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، کسی کام کو چھوٹا نہ سمجھیں، ہر کام کو اہم سمجھ کر توجہ کے ساتھ انجام دیں۔
کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر اس کی طرح ہی خود کو نہ ڈھال لیں، ہر کامیاب شخصیت کے معاملات حالات اور کہانی الگ ہوتی ہے۔ اپنے مقاصد اور منزل مقصود تک پہنچنے کا جائزہ لیں اور ایک جامع منصوبہ بندی بنا کر آہستہ آہستہ آگے بڑھیں۔
مثبت رویہ زندگی میں آپ کو وہ سب کچھ حاصل کرنے میں مدد کرے گا جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مثبت انداز اور تحمل مزاجی سے کام لیں، ہر چھوٹے بڑے فرد سے ایک جیسا رویہ رکھیں۔
خود پر یقین رکھیں، ناکامی کے خوف سے جان چھڑائیں اور یہ ذہن میں ہمیشہ رکھیں کہ آپ سب کر سکتے ہیں، خود اعتمادی اور خود پر یقین ہونا کامیابی حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے۔
ماضی میں کیا ہوا، اس کے بارے میں سوچنا بند کردیں یا مستقبل میں کیا ہونے والا ہے، اس کے بارے میں فکرمند مت ہوں۔ آپ حال پر توجہ دیں جس میں اس وقت آپ موجود ہیں اور اس کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں: خوشگوار زندگی کے بارہ اُصول پڑھیں
اپنےخول میں بند ہوکر نہیں رہیں، سیکھنے کے مواقع دریافت کرکے اپنی شخصیت کو ذاتی اور پیشہ وارانہ طور پر مزید نکھارتے رہیں، سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہنا چاہیے کوئی بھی عمر آپ کو کچھ نیا سیکھنے سے نہیں روکتی، خود کو آزمائیں اور نئے تجربات کریں۔یاد رکھیں زندگی کا سب سے بڑا رسک زندگی میں کوئی رسک نہ لینا ہے، تبدیلی سے گھبرائیں نہیں بلکہ اسے خوش آمدید کہیں، خود کو ہمیشہ متحرک اور مثبت رکھیں اور آگے بڑھتے جائیں، خود کو ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں رکھیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…