انڈین اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ کی مشہور ومعروف خوبصورت اداکارہ دیا مرزا ایک بار پھر سے شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی پیر کو بزنس مین ویبھوو ریکھی کے ساتھ 15 فروری کو ممبئی میں ہوئی۔ یہ تقریب ممبئی کے علاقے باندرہ میں بزنس مین ویبھوو ریکھی کے گھر ہوئی ہے جس میں ان کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔ میڈیا پر کئی دنوں سے دیا مرزا کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آرہی تھیں، اداکارہ نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کردی۔

دیا مرزا کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔ اپنی شادی کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ نے لال ساڑھی زیب تن کی اور کندن کی جیولری پہنے نہایت خوش دیکھائی دے رہی ہیں جب کہ ان کے شوہر ویبھوو ریکھی نے سفید کرتے پاجامے پر اسی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی۔ اپنی شادی کی صبح دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے برائیڈل شاور اور مہندی لگے ہاتھ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

شادی کی سادہ مگر پروقار تقریب میں دونوں خاندانوں کے علاوہ چند قریبی دوست شریک ہوئے۔ شادی کی تقریب کے بعد دونوں میڈیا کے سامنے آئے اور تصویریں کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے کہ 39 سالہ اداکارہ  کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے پہلے انہوں نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے شادی کی تھی اور پھران دونوں نے 11 سالہ تعلقات، جن میں 5 سال شادی شدہ زندگی کے بھی شامل ہیں ،علیحدگی کا فیصلہ کیا اور 2019 میں اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

بولی ووڈ اداکارہ کی طرح حال ہی میں پاکستانی اداکار مریم انصاری بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ مریم انصاری کی شادی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابقہ وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان سے انجام پائی۔ اس جوڑے کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ اس کے علاوہ ٹیلی ویژن کی ایک اور خوبرو اداکارہ سائرہ اصغر بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔انڈین اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago