ڈی ایچ اے نے شکایات پر شاہد آفریدی کے گھر سے جانوروں کو منتقل کردیا

بدھ کے روز کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) انتظامیہ کی جانب سے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کے گھر میں موجود پالے گئے جانوروں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ اے انتظامیہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کے پڑوسیوں کی شکایات اور انہیں درپیش مسائل کے باعث کاروائی کا فیصلہ کیا۔ اس ہی کے ساتھ ڈی ایچ اے انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سابق کرکٹر سے پہلے بھی درخواست کی تھی کہ وہ اپنے گھر میں موجود مویشیوں کے لئے موجود سامان کو ہٹا دیں۔

Image Source: Twitter

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پہلی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ اس سے قبل انہیں سال 2018 میں سوشل میڈیا پر شیر کی تصویر کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیونکہ شیر ایک چین سے بندھا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ ایک جنگلی جانور کو قدرتی ماحول کے بغیر رکھنا درست عمل نہیں ہے۔

Image Source: Twitter

یہی نہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کھلاڑی کی جانب سے اپنی بیٹی کی ایک تصویر بھی شئیر کی گئی تھی، جس میں وہ اپنے والد کے بوم بوم ایکشن کا پوز بنائے کھڑی ہوتی ہیں، اس تصویر کے عقب میں بھی دیکھا گیا تھا کہ شاہد آفریدی کی فیملی کے پاس ایک شیر موجود ہے، جس کے گلے میں چین بندھی ہوئی ہے، جبکہ شاہد آفریدی ہرن کے ایک بچے کو اپنے ہاتھوں سے دودھ پلا رہے ہیں۔

سال 2018 میں ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا تھا کہ یہ دنیا کا بہترین احساس ہے کہ میری بیٹی وکٹ لینے کے بعد بنایا جانا والا میرا پوز کاپی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ جانوروں کا خیال رکھنا نہ بھولیں، وہ بھی ہمارے پیار اور خیال کے حقدار ہیں۔ بعدازاں انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے ڈھائی سال قبل تعمیر کیا گیا ، شاہد آفریدی کا یہ گھر کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 8 میں واقع ہے۔ مزید یہ کہ ، یہ کرکٹر کے طرز زندگی اور کامیابیوں کی تکمیل کے لیے خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بذریعہ ویڈیو بوم بوم آفریدی نے ایک بار اپنے مداحوں کو اپنی خوبصورت رہائش گاہ کا دورہ کرا چکے ہیں، جس میں انہوں نے جہاں اپنے عظیم کرکٹ کیریئر کی یادیں شیئر کیں وہیں انہوں نے اس علاقے کے انتخاب کی وجہ بتائی کہ معین خان اکیڈمی یہاں سے کافی قریب ہے اور وہ روزانہ ٹریننگ کے لئے وہاں جاتے ہیں ۔ویڈیو میں ، انہوں نے اپنے گھر کے مختلف حصوں کی جھلک دکھائی اور اپنی پرانی تمام یادوں کا تذکرہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: نواز، زرداری کا۔پیچھا چھوڑ کر اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں، شاہد آفریدی

یاد رہے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کراچی کے ایک پرانے رہائشی ہیں، ان کی زندگی کراچی کی سڑکوں اور گراؤنڈز میں گزری ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کراچی کی بہتری کے لئے اپنی آواز بلند کی ہے، یہی وجہ یے کہ گزشتہ برس کراچی مون سون کی بارشوں کے بعد پھیلنے والی تباہی پر شدید نالاں نظر آئے تھے. ان کے مطابق لوکل، صوبائی اور وفاقی حکومتیں کراچی کو تباہی سے بچانے پر مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago