کراچی میں نوجوان خاتون ڈاکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری کے مقام پر ایک نہایت افسوسناک اور دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر نے اپنے آپ کو اپنے گھر کے اندر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس گزری تھانے کی حدود میں ایک گھر میں ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ کی جانب سے خودکش کی گئی، خاتون نے اپنے آپ کو گھر کے باتھ روم میں گولی ماری، جس پر گھر والے لڑکی کو فورا انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیکر گئے جہاں کئی گھنٹے تک ڈاکٹروں کی جانب سے کوشش کی گئی لیکن ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پیشے کے اعتبار سے کراچی کے نجی ساؤتھ سٹی اسپتال میں پریکٹیسنگ ڈاکٹر تھیں۔ جبکہ جس گھر میں انہوں نے خودکشی کی وہ اس گھر میں اور ان کی فیملی دو ہفتے قبل ہی شفٹ ہوئے تھے جبکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی معلوم بتایا جاتا ہے کہ نوجوان ڈاکٹر ماہا شاہ صرف ڈاکٹر ہی نہیں تھیں بلکہ وہ ایک معروف سوشل میڈیا شخصیت تھی جن کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کئی ہزار فالورز بھی تھے۔

اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو پریشانیوں کے باعث پیش آیا۔ ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ کی خودکشی کرنے سے قبل اپنے گھر میں اپنے والد سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد ماہا نے گھر کی پہلی منزل پر واقع واش روم میں اپنے آپ کو گولی مار لی۔ جبکہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس نے مزید بتایا کہ فلحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والی بندوق لائسنس والی تھی یا نہیں اور وہ بندوق کس کی ملکیت ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے گولی کے خول سمیت دیگر اہم شواہد جائے وقوعہ سے تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

مزید جانئے : گلشن حدید میں چھ شیر پنجرے سے نکل کر سٹرکوں پر آگئے

اس ہی دوران رپورٹس میں دیگر بات بھی سامنی آئی ہے کہ مرحوم ڈاکٹر سیدہ ماہا شاہ پچھلے ایک ماہ سے ڈپریشن کا شکار تھیں کیونکہ ان کے والدین کے بیچ طلاق اور پھر دوبارہ شادی کا معاملہ تھا۔

تاہم تمام تر طبی اور قانونی کارروائی کے بعد مرحومہ کی میت کو گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد مرحومہ کی میت اہلخانہ کی جانب سے آبائی علاقے میرپورخاص منتقل کردیا گیا ہے جہاں مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کی جائے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago