کرکٹر شان مسعود نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان دنوں شادی کا سیزن چل رہا ہے، فاسٹ بولر حارث رؤف کے بعد اب بلے باز شان مسعود نے بھی دولہا بننے کا فیصلہ کرلیا اور اپنی پرانی دوست مشے خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ آج 21 جنوری کو ان کی بارات کی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے گی جبکہ ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز نکاح کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں شان اور ان کی دلہن مشے خان نے انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ جبکہ صارفین ان وائرل تصاویر پر نیک خواہشات کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

شان مسعود پہلے ہی میڈیا کو بتا چکے تھے کہ ان کی شادی 21 جنوری تک ہوگی جب کہ ان کا ولیمہ رواں ماہ کے اختتام تک صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔ کرکٹر بتاچکے ہیں کہ ان کی ہونے والی شریک سفر کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کے مشے خان سے چند سال سے تعلقات تھے۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ مشے خان سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی اور تعلقات ہوئے اور اب وہ شریک حیات بننے جا رہے ہیں۔انہوں نے مشے خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے تعلقات کے بعد ہی کرکٹر کی زندگی اور طبیعت میں بہت بڑا فرق آیا اور انہیں امید ہے شادی کے بعد وہ مزید بہتر انسان اور اچھے کرکٹر بنیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شان کے شیروانی ٹرائل کی ویڈیو نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: تین فارمیٹ 3 کپتان، ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا گیا

مزید برآں، شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔ ان کی بڑی بہن کا انتقال 2021 میں ہوا تھا جب کہ ان کا چھوٹا بھائی علی مسعود بیرسٹر ہیں۔ 14 اکتوبر 1989 کو کویت میں پیدا ہونے والے شان پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔اس سے قبل دسمبر کے اختتام پر حارث رؤف نے مزنہ مسعود ملک کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، ان کے نکاح سے پہلے ہی ان کی دلہن کی تیاریوں کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جبکہ اس فہرست میں اگلا نام فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا ہے۔ شاہین آفریدی سابق کرکٹ کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے داماد بنیں گے، کہا جارہا ہے کہ انشاء آفریدی سے ان کا نکاح فروری کے آغاز میں ہوگا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago