کورونا ویکسین نہ کروانے والوں پر ہوائی سفر پر پابندی کے امکان

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حفاظتی ویکسین نہ لگانے والے لوگوں کے لئے ہوائی سفر پر پابندی عائد ہونے کے امکانات ہیں ، یعنی اب جن لوگوں کے پاس کوویڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کا کوئی سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا ، انھیں 1 اگست کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جمعے کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں پیش کی جانے والی اس تجویز پر کمیٹی کو وفاقی حکومت کی منظوری کی درکار ہے۔

Image Source: Reuters

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے جمعہ کے روز پاکستان میں کوویڈ 19 کی کی چھوتھی لہر کے آغاز کی واضح علامات کے بارے میں متنبہ کیا۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ وبائی مرض کی چوتھی لہر وائرس کی شروعات تھی۔

مزید یہ کہ اس ماہ کے آخر میں عید الاضحی کی تعطیل سے قبل نئے اقدامات کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کو بھی 31 اگست تک ویکسین لگانی چاہیئے ، اور ملک کے اندر سیاحوں کے لئے ہوٹلوں کی بکنگ اور سفر کرنے کے لیئے بھی اب ویکسینیشن کے ثبوت کا ہونا ضروری ہوگا۔

Image Source: Reuters

وفاقی وزیر اسد عمر نے جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے واضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیز کی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ، خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کورونا کی چوتھی لہر کی اہم وجہ ہے۔

اس موقع پر این سی او سی نے کہا ہے کہ مئی سے وائرس کے ڈیلٹا ، بیٹا اور الفا قسمیں پاکستان میں موجود ہیں۔

جمعرات کے روز ، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔ کورونا وائرس کی صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کی صورت حال پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ بنا ہوا ہے، بنگلادیش میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرگئے۔

خیال رہے کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں 22500 زائد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ لہذا ضروری ہے کہ عوام محتاط رہیں اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں ۔

یاد رہے ملک بھر میں 10 مارچ سے عام عوام کے لئے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ابتداء میں اس ویکسین مہم کو پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمر رسیدہ افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اگرچہ کچھ پیرا میڈیکل کے افراد کی جانب سے ویکسن لگانے سے انکار کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے ایمرجنسی استعمال کی صورت میں فلحال جن ویکسین کو لگانے کی اجازت دی ہے، جن میں چائنا کی سینو فارم اور کین سینو بائیو جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرا زینیکا اور روس کی اسپاٹنک 5 شامل ہے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago