کامیڈین اکبر چودھری کا شمار پاکستان کے جانے مانے کامیڈین اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریٹر میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنے مزاحیہ اور مختلف انداز بیان اور مواد کے زریعے انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی ہے۔ کامیڈین اپنا بیشتر مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے ہی بناتے ہیں، جسے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔
ایسی ایک دلچسپ ویڈیو اکبر چوہدری کی جانب سے حال ہی میں بنائی گئی ہے، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک بھارت کے مشہور ومعروف سیاستدان ششی تھرور کی انگریزی کو لیکر ایک زبردست انداز میں پیش کیا، اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ بھی ششی تھرور کی طرح انگریزی بول سکتے ہیں۔
ششی تھرور کا شمار بھارت کے انتہائی قابل اور پڑھے لکھے سیاستدانوں میں ہوتا، وہ ماضی میں بھارت میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہے چکے ہیں۔ اگرچہ وہ ایک سینیئر سیاست دان ہیں لیکن بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کی وجہ شہرت، ان کی انگریزی زبان پر مہارت ہے، بلکہ ان کے حوالے سے یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ پورے بھارت میں ان سے بہتر انگریزی میں شاید ہی کوئی مہارت رکھتا ہے۔ کیونکہ وہ جب بھی اپنے منفرد انداز میں انگریزی میں بولتے اور لکھتے ہیں، لوگ نہ چاہتے ہوئے ڈکشنریاں کھولنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
اس ہی کو دیکھتے ہوئے معروف پاکستانی کامیڈین اکبر چوہدری کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی، جوکہ اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، ویڈیو میں اکبر چوہدری نے بتایا کہ کیسے آپ بھی ششی تھرور کی طرح انگریزی بول سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے 3 قدم بتائے۔
اکبر چوہدری نے اپنی مزاحیہ ویڈیو کے پہلے قدم میں دیکھایا کہ اگر آپ ششی تھرور کی طرح انگریزی بولنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ایک آکسفورڈ کی ڈکشنری کو جوسر مشین میں ڈالیں اور اس کا شیک بنا کر پی لیں۔
دوسرے قدم میں دیکھایا کہ ایک لیپ ٹاپ میں ششی تھرور کی ایک ویڈیو چل رہی ہے، جس سے تار ان کے بائیں ہاتھ پر لگا ہوا ہے اور دائیں ہاتھ پر ایک آکسفورڈ کی ڈکشنری کی ڈرپ لگی ہوئی ہے جبکہ اکبر بیچ میں ہکا بکا بیٹھے ہوئے ہیں۔
تیسرے اور آخری قدم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اکبر چوہدری نے آکسفورڈ کی ایک ڈکشنری کو ہون دستے میں کچل دیتے ہیں اور پاؤڈ بننے کے بعد ایک نوٹ مدد سے وہ اسے اپنے جسم میں اتار لیتے ہیں۔
جس کے بعد کیا تھا، بس اکبر چوہدری کے اندر مشہور بھارتی سیاستدان ششی تھرور کی گویا روح گھس گئی ہو، انتہائی فر فر انداز میں ششی تھرور کے مشہور انگریزی کے جملے ادا کرنے لگتے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بےحد مقبول ہے، کئی بھارتی چینل اس ویڈیو کو نشر کرچکے ہیں جبکہ ناصرف آنڈیا اور پاکستان میں عوام کی جانب سے پسند کی جارہی ہے وہیں خود ششی تھرور کی جانب سے بھی بہت پسند کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں ششی تھرور نے اکبر چوہدری کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے، جہاں اسے بہت پسند کیا وہیں اکبر چوہدری سے ایک درخواست بھی کردی کہ برائے مہربانی اگلی ویڈیو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حوالے سے بھی بنائیں۔
دوسری جانب ششی تھرور کے اس ویڈیو کو شئیر کرنے پر کامیڈین اکبر چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ بےحد خوش ہیں کہ ششی تھرور کی جانب سے ناصرف ویڈیو پسند کی گئی بلکہ انہوں نے اسے شئیر بھی کیا۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔
واضح رہے بھارتی سیاستدان ششی تھرور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں اور سابق بھارتی وزیر بھی رہے چکے ہیں، جبکہ وہ 22 کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…