کناں یاری گانے والے بلوچی گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر سیلاب کی نذر ہوگیا

مون سون میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے پورے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے، ان بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جہاں سیکڑوں گھر تباہ ہوئے وہیں اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ مختلف شہروں کے متعدد علاقے اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری سے مقبول ہونے والے وہاب علی بگٹی بھی بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی تباہ کاریوں سے متاثر ہوگئے، سیلابی ریلے نے ان کا کچی مٹی سے بنا گھر تباہ کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ٹوئٹ کے مطابق گلوکار وہاب علی بگٹی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹوئٹ میں ‘کناں یاری’ گانا گانے والے گلوکار وہاب علی بگٹی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں سیلابی صورتحال کے باعث اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کُھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ، پاکستان کی معروف گلوکارہ  حدیقہ کیانی نے بوہاب علی بگٹی اور بلوچستان کو درپیش سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور حدیقہ کیانی نے اعلان کیا کہ وہ عطیات جمع کر رہی ہیں اور جلد اپنی سیلاب زدگان مہم 2022 ’وسیلہِ راہ‘کے ذریعے کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب علی بگٹی اور دیگر سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بلوچستان پہنچنے والی ہیں۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

واضح رہے کہ وہاب علی بگٹی نے بلوچستان کی جاجی خان آرٹسٹ اکیڈمی سے میوزک کی تعلیم حاصل اور کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ‘کناں یاری’ کے ابتداء میں پرفارم کیا جس کے بعد اس گانے کو کیفی خلیل نے مکمل کیا تھا۔ یہ گانا 19 جنوری 2022 کو ریلیز ہوا تھا جسے اب تک 20 ملین سے زائد بار سُنا اور دیکھا جاچکا ہے۔

حالیہ دنوں میں ملک میں ہونے والی مون سون بارشوں سے بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ خیرپور میں مسجد کی چھت گرنے سے 15 سیلاب متاثرین جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیرپور میں احمد پور کے قریب گوٹھ پنگیار وڈا میں مسجد کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 8 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر خیرپور کے مطابق بارش کے باعث 50 سے زائد افراد نے مسجد میں پناہ لے رکھی تھی تاہم وزن زیادہ ہونے کے باعث مسجد کی کچی چھت گر گئی اور متعدد افراد دب گئے۔

خیرپور ہی کے علاقے پریالو میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔شکارپور کے نواحی علاقے میں بھی کچے مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ دادو میں بھی بارش کے باعث گاؤں بٹ سرائی میں مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔دادو ہی کے گاؤں منگی کابھان میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago