Rangeen
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز کردیا، جس میں معروف گلوکار حسن رحیم اور ابھرتے ہوئے فنکار Izzchugtai نے آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ گانے کی پروڈکشن، کمپوزیشن اور مکسنگ Umair نے کی ہے۔
’رنگین‘ محبت، چاہت، انتظار اور نوجوانی کے جذبات کو منفرد اور دلکش انداز میں پیش کرتا ہے۔ گانے کی بنیاد Umair کی جانب سے حسن رحیم کو بھیجے گئے ایک بیٹ سے پڑی، جس کے بعد گھر واپسی کے دوران حسن رحیم نے اس کی دھن ترتیب دی۔ گانے میں hip-hop اور کلاسیکی موسیقی کے عناصر کو یکجا کیا گیا ہے، جبکہ Izzchugtai کی شمولیت نے اس میں مزید توانائی اور ایک نیا رنگ پیدا کیا ہے۔
’رنگین‘ کی میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری اور ایڈیٹنگ Arham Ikram نے کی ہے، جس میں لاہور کو ایک خواب ناک اور فلمی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں بسنت کے موقع پر ایک چھت پر موجود حسن رحیم کی نظر سامنے والی عمارت میں موجود ایک لڑکی پر پڑتی ہے، جو اس کے تصور میں ایک مکمل محبت کی کہانی کا آغاز بن جاتی ہے۔
ویڈیو میں آسمان پر اڑتی پتنگوں، لاہور کی رنگین عمارتوں، خوبصورت ٹائلز، کپڑوں، پرانے کمپیوٹرز، CDs، کیسٹوں اور فلمی پوسٹرز کے ذریعے 2000ء کی دہائی کے بچپن کی یادوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ حسن رحیم کی خیالی دنیا میں محبت کی کہانی آگے بڑھنے کے ساتھ ماحول بھی مزید رنگین، خواب ناک اور غیر حقیقی ہوتا چلا جاتا ہے۔
Coke Studio Nu.WAV کے Executive Producer Kamal Khan نے ’رنگین‘ کے حوالے سے کہا کہ حسن رحیم اور Umair پہلے ہی گانے اور اس کی پوری دنیا پر کام کرچکے تھے اور انہیں معلوم تھا کہ Izzchugtai اس منصوبے کے لیے موزوں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ Arham Ikram نے ویڈیو میں فلمی اور coming-of-age انداز کو خوبصورتی سے پیش کیا، جبکہ Hashim Ali، Aamir اور Faraz نے ویڈیو کی مجموعی بصری پیشکش کو نمایاں بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کہانی میں خیالی محبت بالآخر حقیقت کا سامنا کرتی ہے اور شادی کے منظر کے ساتھ محمد سلیم کی شہنائی شامل ہوجاتی ہے، جو گانے کو ایک نیا موڑ دیتی ہے۔ تاہم ’رنگین‘ محبت کے اختتام کو المیے کے بجائے ایک ہلکے اور امید افزا انداز میں پیش کرتا ہے، جہاں بسنت، پتنگوں سے بھرے آسمان اور ایک نئی محبت کا امکان اب بھی موجود رہتا ہے۔
’رنگین‘ میں پاکستان کی موجودہ pop، R&B اور hip-hop موسیقی سے وابستہ تین فنکاروں کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ حسن رحیم کا شمار پاکستانی indie-pop اور R&B کے نمایاں فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ’Aisay Kaisay‘ اور ’Joona‘ سمیت مختلف مقبول گانوں کے ذریعے اپنی منفرد شناخت بناچکے ہیں۔ وہ Spotify RADAR Pakistan کے inaugural artist بھی رہ چکے ہیں جبکہ Coke Studio Season 14 کے گانے ’Peechay Hutt‘ میں Talal Qureshi اور Justin Bibis کے ساتھ بھی پرفارم کرچکے ہیں۔
Izzchugtai نئی نسل کے پاکستانی multidisciplinary artists میں شامل ہیں جو music production اور performance دونوں شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ لاہور کی contemporary music scene سے سامنے آنے والے Izzchugtai کے نمایاں کاموں میں ’Ghuroor‘، ’LOVE BOMB‘، ’AWAY FROM ME‘، ’Junoon‘ اور ’Nadiyan Paar‘ شامل ہیں۔
گانے کے پروڈیوسر اور songwriter Umair کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے نوعمری میں گھر پر beats تیار کرنے سے موسیقی کا سفر شروع کیا اور اب تک پاکستان اور جنوبی ایشیا کے مختلف فنکاروں کے ساتھ 150 سے زائد releases اور collaborations کرچکے ہیں۔ حسن رحیم کے ساتھ ان کے سابقہ کام میں ’Radha‘، ’OBVIOUS‘ اور ’MAKE YOU MINE‘ شامل ہیں، جبکہ وہ Young Stunners، Asim Azhar اور Talwiinder سمیت متعدد فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
Kamal Khan کی Executive Production میں تیار ہونے والے ’رنگین‘ کو Umair نے produce، compose اور mix کیا ہے، جبکہ گانے کی co-arrangement Umair اور Hasan Raheem نے کی ہے۔ Hasan Raheem نے vocal arrangement، vocal composition اور lyrics کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے جبکہ mastering Sean Tallman نے کی ہے۔
میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری اور editing Arham Ikram نے کی، Aamir Mughal نے Director of Photography کے فرائض انجام دیے جبکہ Hashim Ali نے production design اور art direction کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ Gali Films کے تحت تیار ہونے والے اس منصوبے کی Producer Iman Khan ہیں۔
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…
پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…
کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…