بین الاقوامی چائلڈ پورن گرافی کے کاروبار سے منسلک ملزم گرفتار

وفاقی تفتیشی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرنیشنل چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک  ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو متاثرہ بچے کی نشان دہی پر لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مارکر گرفتار کر لیا، اس ملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ برآمد کرلیے۔

ایف آئی اے کے  مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے اور اس کا تعلق کھاریاں سے ہے مگر وہ لاہور میں رہائش پذیر تھا۔ اس ملزم کے حوالے سے ڈائریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ بھی بنا کربلیک میل بھی کررہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔

Image Source: Express Tribune

تفتیش کے دوران ، سائبر کرائم سیل نے مقامی عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد ملزم کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ ملزم احتشام صدیق کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر فارنزک چلائے جارہے تھے تاکہ اس کے بین الاقوامی چائلڈ پورن رنگ سے اس کے تعلقات کا تعین کیا جاسکے۔

اس سے قبل 2017 میں انٹرنیٹ پر چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں 45 سالہ سادات امین کو ایف آئی اے حکام نے سرگودھا سے گرفتار کیا تھا اور اس کا کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا تھا۔ سادات امین کو پاکستان کے تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ناروے کی حکومت کی شکایت پر گرفتار کیا تھا۔ سادات امین پر بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے اور انہیں ناروے میں قائم پورنوگرافی کے نیٹ ورک کو فروخت کرنے کا الزام تحقیقات کے بعد درست ثابت ہوا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے تقریباً 25 بچوں کو کمپیوٹر تعلیم دینے کے بہانے اس گھناؤنے فعل کی طرف راغب کیا۔

Image Source: Dawn

ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ چائلڈ پورنو گرافی کا مواد آن لائن فروخت کرتا ہے اور اس گھناؤنے جرم کو انجام دینےکے لئے وہ متاثرہ بچوں کے والدین کو 3,000 سے 5,000 روپے تک کی ادائیگی یہ کہہ کر کرتا تھا کہ وہ ان کے بچوں کمپیوٹر اسکلز سیکھارہا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے وفاقی دارلحکومت میں سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئےچائلڈ پورنو گرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا تھا۔ سائبرکرائم ونگ نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی کے ملزم کو حراست میں لیا تھا، ملزم جس کی شناخت جمیل خان کے نام سے ہوئی تھی اس کے پاس سے بچوں کی متعدد غیراخلاقی تصاویراور ویڈیوز برآمد ہوئیں تھیں۔ یہ ملزم ایشین غیر ملکی بچوں کو ٹارگٹ کرنے میں بھی ملوث تھا نیز غیراخلاقی فیس بک پیجز کو آپریٹ کرتا تھا اور انٹرنیشنل پورنو گرافرز کے واٹس ایپ گروپس میں بھی متحرک تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کی نازیبا ویڈیو بیچنے والے مجرم کو تین سال قید کے بعد رہا کیا تھا۔ تاہم ، 2019 میں پولیس نے پاکستان میں پیڈوفیلیا کےگروہ کو بھی بے نقاب کیا اور ایک بزنس مین سہیل ایاز کو گرفتار بھی کیا تھا جو بزنس کی آڑ میں چائلڈ پورن گرافی میں ملوث تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago