چاول چاہے بریانی کی شکل میں ہو، پلاؤ ہو یا پھر سادہ، ہر طریقے سے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول پکانے کے لیے انہیں جس پانی میں بھگویا جاتا ہے وہ کتنا کارآمد ہوتا ہے؟ چاول کے پانی کے فائدے اتنے ہیں کہ اگر آپ یہ جان لیں تو اس پانی کو پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے آج ہی اس کا استعمال شروع کردیں گے۔
ماہرین کہ مطابق چاول کا پانی ایک قدرتی ٹانک ہےجو چہرے اور بالوں کو نرم و ملائم کرتا ہے کیونکہ اس میں وٹامنز وار منرلز بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اسی لئے بیوٹیشن اور کاسمیٹکس ماہرین بھی چاول کے پانی کو خوبصورتی میں اضافے کے لیے اہم ترین جز قرار دیتے ہیں۔ آئیے آج آپ کو چاول کے پانی کے فائدے اور خصوصیات بتاتے ہیں۔
چہرے پر چاول کے پانی کے فائدے
چاولوں کے پانی کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جارہا ہے۔چاول کے پانی سے چہرے پر ایکنی اور کیل مہاسوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے، کیونکہ چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے جو جلد کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔چہرے پر چاول کا پانی لگانے کے لیے اسے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں اور اس عمل 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ دہرائیں پھر دیکھیں کیسے چہرہ صاف اور شفاف ہوجاتا ہے۔ چہرے پر چاول کا پانی لگانے کا اہم فائدہ یہ بھی ہے اس پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔اس کے علاوہ چاولوں کو پیس کر اس کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر بطور ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔
بالوں پر چاول کے پانی کے فائدے
چہرے کی طرح بالوں پر بھی چاول کے پانی کے بیشمار فائدے ہیں، اس میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لیے بطور شیمپو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔چاولوں پانی کی افادیت دیکھتے ہوئے آجکل بہت سی کمپنیوں نے بھی دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی شامل ہے۔ یہ پانی آپ کے بالوں پر جادو جیسا کمال کرسکتا ہے، اس کے لئے آپ سرسوں کے تیل میں اس پانی کو شامل کرکے اسے بالوں پر لگائیں، بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوجائیں گے۔چاول کا پانی بالوں کو نرم بنا کر الجھنے سے بھی بچاتا ہے اور ان کی قدرتی چمک بحال کرتا ہے۔ اس کے لئے بالوں کو شیمو کرنے کے بعد بالوں پر یہ پانی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں، بعد ازاں بالوں کو صاف پانی سے نتھار لیں، بال نرم اور چمکدار نظر آئیں گے۔چاول کا پانی ہیئر کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اس پانی میں لیونڈر آئل کے چند قطروں کو شامل کردیں اور پھر اسے بالوں پر لگائیں، 10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
مزید پڑھیں: کلونجی کے کرشماتی فوائد, چہرے اور بالوں کیلئے بےحد مفید
چاول کا پانی کیسے بنائیں؟
چاولوں کا پانی حاصل کرنے کے لیے چاولوں کو کسی بھی برتن میں ڈالیں اور ایک پانی دھو کر نکال لیں، اب اس میں مطلوبہ پانی کی مقدار شامل کریں اور 2 سے 3 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔چاولوں اور پانی کو رات بھر بھی بھگویا جا سکتا ہے، بعد ازاں پانی چھان کر استعمال کر لیں اور چاول پکالیں۔چاولوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے چاولوں سے پانی چھان کر اسے ایئر ٹائٹ برتن میں ڈال کر فریج میں ایک ہفتے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔چاولوں کو سادہ پانی میں اُبال کر بھی اس کا پانی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…