گزشتہ ماہ لاہور موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے نے جہاں پوری قوم کا دل دہلا کر رکھ دیا وہیں اس واقعے کے حوالے سے اپنے بیان پر لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) عمر شیخ کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
تاہم سی سی پی او لاہور عمر شیخ اس واقعے کے بعد سے لیکر اب تک وقتاً فوقتا کسی نہ کسی تنازعے کی زد میں شامل رہے ہیں۔ حال میں ان کے حوالے سے ایک نیا تنازعہ سامنے آیا ہے جس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ایک آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جس میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون شہری اپنی ایک شکایت کے حوالے سے سی سی پی او عمر شیخ کو فون کرتی ہیں، جس پر وہ خاتون کو نہایت غلیظ گالیاں دیتے ہیں اور آئندہ فون نہ کرنے کو کہا۔
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سے تعلق رکھنے والی نائلہ بی بی نے چند روز قبل اپنے شوہر کے مقدمے کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے فون پر رابطہ کیا، جس میں نائلہ بی بی نے سی سی پی او کو بتایا کہ ان کے شوہر پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنادیا گیا ہے، جبکہ ان کے شوہر اس معاملے سے بےگناہ ہے۔ تاہم سی سی پی او لاہور عمر شیخ خاتون کے فون کرنے پر کافی آگ بگولا ہوگئے اور انہوں نے خاتون سے نہایت بدتمیزی اور گلیاں دیتے ہوئے بات کی اور آئندہ فون کرنے سے منع کردیا۔
تاہم اب اس حوالے سے ایک نئی پیش رفت سامنے آئی۔ جس میں سینئیر صحافی عدیل راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو جبری چھٹیوں پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو جبری چھٹیوں پر اس وقت بھیجا گیا جب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے علم میں آڈیو ٹیپ کا معاملا سامنا ہے، جس میں خاتون شہری سے نہایت نازیبا الفاظ میں بات کررہے ہیں، اس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تھا.
دوسری جانب ایک نجی چینل کے جانب سے اس معاملے کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنی چھٹی کی درخواست خود جمع کروائی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں، لہذا دیکھ بھال کی غرض سے تین روز کی چھٹی لی گئی ہے۔
جبکہ اپنی تحریر کردہ درخواست میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے مزید لکھا کہ ان کی غیرموجودگی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی) محمد اشفاق خان سی سی پی او لاہور کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان اظہر مشوانی نے بھی اپنی جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ انہیں جبری چھٹیوں پر بھیجنے کی خبر غلط ہے، اپنی بیٹی کی علالت کے باعث وہ 3 روز کی چھٹی پر ہیں۔
تاہم اس خبر کو سنئیر صحافی بےنظیر شاہ تصدیق کیا گیا ہے کہ انہیں لاہور پولیس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ 24 اکتوبر ایک سے بار پھر سے عہدہ سنبھال لیں گے۔
واضح رہے عمر شیخ دو ماہ قبل ہی سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے تاہم تعناتی کے بعد سے لیکر اب تو وہ۔کئی تنازعات کا شکر ہوچکے ہیں، لاہور موٹر واقعے کے بیان پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جایا تاہم انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کرلی تھی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…