زیادتی کا معاملہ:بشری انصاری نے مولانا طارق جمیل سے مدد مانگ لی

سانحے موٹروے میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے ہولناک واقعے نے جہاں پوری قوم پر لرزا طاری کردیا وہیں اب اس واقعے نے پورے ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے کہ آیا گھر کی خواتین، بیٹیاں ہمارے معاشرے میں محفوظ ہیں بھی یا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس حوالے سخت سے سخت ترین قانونی ترامیم کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

اس حوالے ملک بھر میں مختلف لوگوں کی مختلف رائے ہیں ، اس سلسلے مشہور و معروف پاکستانی اداکارہ بشرا انصاری کی جانب سے بھی ملک میں بڑھتے ہوئے اس گھنونے جرم پر جہاں ملزمان کو سخت سے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے وہیں اداکارہ بشری انصاری کی جانب سے مولانا طارق جمیل صاحب سے درخواست کی گئی کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لاہور موٹر وے حادثے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ بشری انصاری کا کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو محض پھانسی کی سزا نہ دی جائے کیونکہ یہ سزا محض کچھ لمحے بھر کی ہے بلکہ ان کے نزدیک زیادتی کے مجرموں کے ہاتھ اور پاؤں توڑ کر ان کی جنسی صلاحیت کو ختم کردینا چاہیے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ بشری انصاری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ جنسی زیادتی کے مجرموں کو مارا نہ جائے بلکہ انھیں زیدہ رکھا جائے، ان کے ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے، جس سے وہ کسی خواتین کی زندگی برباد کرتے ہیں. ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے افراد جن کے ہاتھ پاؤں اور صلاحیت کرنے کے بعد، یہ لوگ زندہ رہیں گے تو دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بن جائیں گے۔

زیادتی کے ملزمان کی سزاؤں سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ زیادتی کے مجرموں کو بھی اس ہی درد کے ساتھ زندہ رہنا چاہئے جو درد ہر روز ٰزیادتی کا شکار اور تیزاب سے جلائی گئیں خواتین اور وہ والدین دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں جن کے بچوں کو زیادتی کے بعد مار دیا جاتا ہے۔ کیونکہ پھانسی کچھ دیر کی سزا اس طرح کے لوگوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔

Image Source: Facebook

دوسری جانب اپنے جاری کردہ پیغام کے آخر میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملک کے مشہور و معروف مذہبی مبلغ مولانا طارق جمیل صاحب سے درخواست کی مولانا طارق جمیل صاحب آپ اس معاملے میں آگے آئیں اور لوگوں کو مخاطب کرکے لوگوں کی اصلاح کریں۔ اس معاملے میں آپ کی ناصرف بہت زیادہ ضرورت ہے بلکہ اس حوالے سے کسی احتجاج یا دھرنے کا بھی اعلان کریں۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے گجرپورہ موٹر وے روڈ پر عورت کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو مشتعل کرکے رکھ دیا ہے اور ہر پاکستانی اس وقت غم سے دوچار ہے۔ بلاشبہ اس دردناک سانحے پر پوری قوم اپنی ماؤں ،بیٹیوں اور بچیوں کی عصمت دری کے خلاف ناصرف اٹھ کھڑی ہوئی ہے بلکہ عوام کا حکومت پر دباؤ ہے کہ اس معاملے کو اس درجے کا عبرت کا نشان بنایا جائے کہ آئندہ یہ کام کرتے ہوئے مجرموں ہاتھ کانپ اٹھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago