Categories: Uncategorized

ٹھیلے پر انڈے والا برگر بیچنے والے کی کمائی جان کر آپ بھی حیران رہ جائے گے کمائی بڑی کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ

ٹھیلے پر انڈے والا برگر بیچنے والے کی کمائی جان کر آپ بھی حیران رہ جائے گے برگر والے کی کمائی نے بڑی کمپنیوں کے منیجرز کو پیچھے چھوڑدیا

انڈے والا برگر جو کہ ذائقہ میں بہترین اور قیمت میں سستا ہونے پر کئی لوگوں کو پسند ہوتا ہے

پاکستان اور بھارت سمیت پسماندہ ممالک میں زیادہ تر لوگ سڑک کے کنارے اس کے ٹھیلے لگا کر اچھا کما لیتے ہیں مگر ایک سڑک کنارے ٹھیلے پر برگر فروخت کرنے والے شخص کی کمائی بڑی جاب کرنے والے حضرات سے بھی کہیں زیادہ ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ممبئی میں برگر بیچنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی جس کی سالانہ کمائی 24 لاکھ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

Burger Wale ki Earning

یعنی اس اسٹریٹ وینڈر کی ماہانہ کمائی تقریباً 2.80 لاکھ روپے ہے جبہ وہ 80 ہزار روپے ماہانہ خرچ کرتا ہے اور 2 لاکھ روپے کی بچت کرتا ہے، اس شخص کی ویڈیو پر ایک کروڑ کے قریب ویوز آچکے ہیں۔

لاکھوں روپے کی کمائی کرنے والے ٹھیلے والے کو دیکھ کر لوگوں کو سمجھ میں آ رہا ہے کہ پیسہ کمانے کے لیے کسی ملٹی نیشنل کمپنی کے مہنگے ترین دفتر میں بیٹھنا ضروری نہیں بلکہ اس کے لے لگن اور کاروبار کی ضرورت ہے۔

ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں برگر (وڑا پاؤ) کو کافی پسند کیا جاتا ہے، ویڈیو میں ٹھلے والا کہتا ہے کہ صبح سے ہی ہم قریب 200 وڑا پاؤ بیچ چکے تھے جبہ شام ہوتے ہوتے یہ تعداد 622 پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے ٹھیلے پر ایک برگر (وڑا پاؤ) کی قیمت 15 روپے ہے۔ اس طرح اس کی روزانہ کی کمائی قریب 9300 روپے ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اسے پورے مہینہ میں دیکھیں تو کمائی 2.80 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس ویڈیو پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہا ہوں‘، ایک شخص نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں بھی فوڈ کارٹ شروع کر دوں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago