بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کا پاکستانی فنکاروں سے اپنی محبت کا اظہار کوئی نئی بات نہیں ، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے حالانکہ حکومتوں نے دونوں ملکوں کے فنکاروں کو کئی بار الگ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کہتے ہیں ناں کہ فن کسی سرحد کا محتاج نہیں۔ اس لئے دونوں ملکوں کے فنکاروں نے کئی بار مل کر اسٹیج پرفارمنس بھی دیں ۔جیسے کہ عاطف اسلم اور سونونگم دونوں نے ایک ساتھ اسٹیج پر اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ مداح ان کے دیوانے ہوگئے اور اس کنسرٹ کو بہت شیادہ مقبولیت حاصل ہوئی۔
اب حال ہی میں پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کی گائیکی کو بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سشمیتا سین کی جانب سے سراہا گیا ہے جبکہ اپنی گائیکی کی اس تعریف پر دانیال ظفر کافی خوش ہیں۔
سشمیتا سین سوشل میڈیا پر ہر چیز کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہیں۔ معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے گانے ’’اُڑھ چلیے‘‘ پر بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سشیمتا سین نے اپنی پسندید گی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں سفر کر رہی ہیں اور پس منظر میں پاکستانی گلوکار دانیال ظفر کا گانا چل رہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے جہاں ممبئی کی تعریفیں کیں وہیں دانیال ظفر کے گانے کی بھی خوب تعریف کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ممبئی کی تازہ ہوا، ڈرائیو، کھلا آسمان اور بار بار سُنا جانے والا علیسہ کا پسندیدہ گانا۔
گلوکار دانیال ظفر نے بھی گانے کی تعریف کیے جانے پر تشکر کا اظہار کیا اور پر جوش انداز میں اپنے جذبات شیئر کرتے ہوئے سشمیتا کی پوسٹ پر ایک تفصیلی کمنٹ کے ذریعے بتایا کہ اداکارہ نے اُن کا خواب پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا تھا کہ اس گانے کو کھلی فضا، تیز ڈرائیو میں سُنا جائے اور سراہا جائے، وہ خواب آج پورا ہوگیا۔
جہاں مداحوں کی بڑی تعداد انسٹاگرام پر کمنٹس سیکشن پر دانیال ظفر کی تعریفیں کرتے رہے، وہیں سشمیتا سین نے خود ایک بار پھر دانیال ظفر کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دانیال آپ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کا پیغام بھی بہترین ہے، آپ کی آواز آپ کے دل کی آواز ہے۔ سشمیتا سین نے لکھا کہ سرحد پار لوگوں اور ان کے خوابوں کو جوڑنے کی طاقت حاصل کرنا کتنی بڑی نعمت ہے! ماشاءاللہ
دونوں فنکار یہیں رُکے نہیں بلکہ باہمی احترام کے ساتھ تبصروں کا تبادلہ جاری رہا اور دونوں نے فن کو سرحدوں سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
چند ماہ قبل بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کے دبئی میں ہونیوالے ایک لائیو کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی ،جس میں ارجیت سنگھ لائیو پرفارمنس کے دوران پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی ان کے پسندیدہ گائیک ہیں۔
خیال رہے کہ معروف پاکستانی گلوکاروں نے اپنی سُریلی آواز سے پاکستانیوں کو تو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے مگر ان کے چاہنے والے بھارت میں بھی کم نہیں ہیں۔ تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی ہے مگر وہ بھارتی عوام کے دلوں سے پاکستانی فنکاروں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی فنکار آج بھی بھارتی عوام کے دلوں میں بستے ہیں جب کہ بالی ووڈ موسیقاروں اور ہدایت کاروں کی آج بھی پہلی پسند بھارتی گلوکاروں کے بجائے پاکستانی گلوکار ہیں یہی وجہ ہے کہ ارجیت سنگھ نے مودی سرکار کے ہندو انتہاپسندوں کے ردعمل سے خوف زدہ ہوئے بغیر کنسرٹ میں سوال اٹھایا کہ پاکستانی گلوکاروں کو بھارت میں پرفارم کرنے کیوں نہیں دیا جاتا۔ پاکستانی گلوکاروں کو بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دینی چاہئیے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…