عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز والدین بن گئے ہیں، ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ‘سروگیسی’کے ذریعے ہوئی ہے۔ اس جوڑے نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ تاہم جوڑے نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یا بیٹی؟
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بولی وڈ کے اداکاروں میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جارہا ہے بلکہ اس موضوع پر بولی وڈ میں ایک فلم بھی بن چکی ہے۔ اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کردیا جاتا ہے۔ پھر 9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے، وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔
پریانکا چوپڑا کے علاوہ بالی وڈ میں سروگیسی کے ذریعے والدین بننے والے اداکار اور کون کون ہیں چلیں جانتے ہیں۔
شاہ رخ خان
اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا، شاہ رخ کے پہلے بھی دوبچے آریان اور سہانا تھے جب کہ تیسرے کی پیدائش کے لیے انہوں نے سروگیسی کا انتخاب کیا۔
عامر خان
اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤ کی پیدائش ہوئی۔
تشارکپور
معروف اداکار تشار کپور نے بھی سروگیٹ ماں کے ذریعے اپنے بچے کو 2016 میں جنم دیا جس کا نام ان کی بہن پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکشیا رکھا۔ ایکتا کپور نے خود بھی 2019 میں بیٹے کو سروگیسی کے ذریعے پیدا کیا اور یوں وہ 27 سال کی عمر میں ماں بنیں۔ ایکتا اور تشار نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں بہن بھائی بغیر شادی کے بچوں کے ماں اور باپ ہیں۔
سنی لیونی
اداکارہ سنی لیونی کے گھر 2018 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر اداکارہ کافی خوش تھیں۔
کرن جوہر
فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی اسی عمل سے 2017 میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کے والد بنے۔
شلپا شیٹی
اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش ہوئی جس کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ سروگیٹ مدر کی مدد سے پیدا ہوئی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ویان بھی ہے۔
مزید پڑھیں: دوسری شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والے فنکار
پریتی زنٹا
اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ان کے بچوں کی پیدائش بھی سروگیسی کے عمل کے ذریعے ہوئی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…