ہولی ووڈ کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری بولی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلمی صنعت مانی جاتی ہے۔ اس گلیمرس انڈسٹری میں دولت اور شہرت حاصل کرنا ہر اداکار کی خواہش ہے اور یہ مقام حاصل کرنے کے لئے ہر اداکار کو اپنا خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے۔ بولی ووڈ کی اسی مقبولیت کے پیش نظر اس نگری کے اداکار و اداکارائیں ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔
پنک ولا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بولی وڈ کی ایک فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے بات کرنے کے بعد یہ فہرست مرتب کی گئی۔
بھارتی فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ 15 کروڑ روپے کا ہے جس کا مطالبہ کرنے والی اداکارائیں دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ ہیں۔
دوسرے نمبر پر اداکارہ کرینہ کپور اور کترینہ کیف کا نام آتا ہے جو کہ ایک فلم کے لئے 12 کروڑ معاوضہ لیتی ہیں۔
اس کے بعد انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا ہیں جو اب بولی وڈ میں زیادہ سرگرم تو نہیں مگر ان کا معاوضہ 8 کروڑ روپے ہے جبکہ شردھا کپور 7 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
اس کے بعد تاپسی پنو ہیں جن کا معاوضہ 5 کروڑ روپے ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ودیا بالن اپنی ایک فلم کے لئے 4 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں۔
تیزی سے ابھرتی اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک نئی فلم جگ جگ جیو کے لیے ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیا جبکہ جیکولین فرنانڈس بھی ایک فلم کے لیے اتنا ہی معاوضہ لیتی ہیں۔
جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ دیشا پاٹنی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں جبکہ آخری نمبر پر اننیا پانڈے ہیں جو ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتی ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنگنا رناوٹ کا نام اس لیے فہرست کا حصہ نہیں کیونکہ ان کے معاوضے کے حوالے سے کافی متضاد دعوے سامنے آئے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فلم کے لیے 21 سے 25 کروڑ روپے لیتی ہیں مگر فلمی حلقوں کا اصرار تھا کہ ان کا معاوضہ 8 سے 9 کروڑ روپے ہے۔
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ اداکارائیں اپنی کڑوڑوں کی آمدنی سے مختلف کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔جیسکہ پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں سونا کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن بمبل کی بانی بھی ہیں، اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاوس اور ہیئر کیئر لائن( بیوٹی سلون )بھی ہے۔ کترینا کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی ‘ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا نک جوناس بولی ووڈ میں کام کریں گے؟ ارادے بتا دیئے
دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں، دپیکا پڈوکون کپڑوں کے ایک برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔ انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے۔ان کا یہ پروڈکشن ہاؤس جس کا نام کلین اسٹیٹ فلمز ہے، انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…