بلال سعید نے ہمارے 8.5 کروڑ روپے چوری کئے، بھابی کی والدہ کا الزام

رواں ہفتے جمعرات کے روز گلوکار بلال سعید کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے بھائی رضا سعید اور بھابی کے ساتھ جسمانی طور لڑائی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس لڑائی کے بعد گویا سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آگیا ہو، صارفین اپنی رائے کی ہمراہ اس ویڈیو کو شئیر کرتے رہے تاہم اب واقعہ میں تشدد کا شکار ہونے والی رضا سعید کی اہلیہ کی والدہ کی جانب سے پورے معاملے پر گفتگو کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی میں دیکھا گیا، ایک سڑک پر ڈولفن فورس کے تین اہلکار کھڑے ہیں، جو گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی رضا سعید کے مابین لڑائی کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں، بلال سعید اس دوران اپنے بھائی کو ایک زور دار تھپڑ مارتے ہیں اور انہیں ان کی قمیض سے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم پولیس اہلکار دونوں کے بیچ بچاؤ کرواتے ہیں، جس میں دونوں ایک دوسرے پر کچھ مکے بھی برسا دیتے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس ہی دوران ویڈیو میں موجود ایک خاتون جنہیں بلال سعید کی بھابی بتایا جارہا ہے، وہ ان کے پیٹ پر ایک لات مارتے ہوئے انہیں اور مارنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم پولیس اہلکار ان کو قابو کر لیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بھائیوں کے مابین تلخ کلامی جاری ہے، تاہم وہ کیا بول رہے ہیں، ویڈیو میں بات واضح نہیں ہورہی ہے، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ ڈولفن پولیس کو گلوکار بلال سعید کی جانب سے بلایا گیا تھا، تاہم دونوں کے مابین حل کرلیا ہے، کیونکہ دونوں میں سے کسی کی جانب سے بھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس خوفناک واقعے نے متاثرہ خاتون کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے، لہذا انہوں نے میڈیا پر انٹرویو دینے سے فلحال معذرت کرلی ہے البتہ متاثرہ خاتون کی جانب سے معاملے کا دوسرا رخ بتانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال سعید کی بھابی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بلال سعید ان کے بیٹے کا دوست تھا، آج وہ جو کچھ بھی ہے، وہ سب محض ان کے بیٹے کی وجہ سے ہے، لیکن بدلے میں بلال سعید نے ہمارے ہاں چوری کی اور کئی بار ہمارے ساتھ دھوکا دہی بھی کی ہے۔

Image Source: Facebook

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ان سے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے لوٹ لئے گئے تھے، جس میں بلال سعید اپنے بھائی سمیت اس میں ملوث تھا، اس سلسلے میں ہائی کورٹ سے ان کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون کی والدہ کی مطابق پہلے تو بلال سعید کے بھائی نے ہماری بیٹی کا ہم سے رشتہ مانگا، جس کے بعد پھر ان کا نکاح ہوا، ان کی بیٹی کے پاس پیسہ ہے، بلال اس سے پیسے مانگ رہا ہے، کہتا ہے کہ اس کا بزنس ان دنوں نہیں چل رہا ہے اور اسے پیسوں کی ضرورت ہے۔ تاہم ان کی بیٹی نے بلال سعید کی اس ڈیمانڈ کو ماننے سے انکار کردیا۔

لہذا دو دن قبل بلال سعید نے اسے پہلے گھر بلایا، فون پر اگر دھمکیاں دیں اور اسے بلیک میل کیا البتہ جب وہ اس کے گھر گئی تو وہ پولیس کو اپنے ساتھ لے گئی، جہاں اس نے پھر اپنے بھائی کو بھی پیٹنا شروع کردیا۔

خیال رہے متاثرہ خاتون کی والدہ کا الزام بلاشبہ انتہائی حیران کن ہے کہ معروف گلوکار بلال سعید محض پیسوں کے لئے ان کے پیچھے تھے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی بلال سعید اپنی میوزک ویڈیو “قبول ہے”کو لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں شوٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے۔یاد رہے کہ گانے کی ریلیز سے قبل تشہیر کے لیے صبا قمر اور بلال سعید نے چند تصاویر اور ایک ٹیزر شیئر کیا تھا جس پر متعدد لوگوں نے مسجد وزیر خان میں عکس بندی اور رقص کرنے پر اعتراض کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھاپھر دونوں فنکاروں کی جانب سے عوام سے معافی مانگ لی گئی تھی۔

Story Courtesy: ARY NEWS

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago